وزارت خزانہ

اے ڈی بی اور ہندوستان نے ہماچل پردیش میں پانی کی فراہمی اور صفائی کی خدمات کو بہتر کرنے کے لیے 96.3 ملین امریکی ڈالر کے قرض سے متعلق معاہدہ پر دستخط کیے

Posted On: 22 AUG 2022 4:38PM by PIB Delhi

 

ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور حکومت ہند نے آج، ریاست ہماچل پردیش میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے اور  پانی کی فراہمی اور صفائی کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے 96.3 ملین امریکی ڈالر کے قرض کے معاہدہ پر دستخط کیے۔

اس معاہدہ پر، ہماچل پردیش  دیہی پینے کے پانی کی بہتری اور معاش کے پروجیکٹ کے لیے حکومت ہند کی طرف سے  محکمہ اقتصادی امور کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے دستخط کیے، جب کہ اے ڈی بی کی طرف سے ہندوستان میں اے ڈی بی کے کنٹری ڈائرکٹر جناب ٹائکیو کونیشی نے دستخط کیے۔

قرض کے اس معاہدہ پر دستخط کے بعد جناب مشرا نے کہا کہ یہ پروجیکٹ حکومت ہند کے جل جیون مشن کے مقاصد کے عین موافق ہے، جس کا مقصد سال 2024 تک تمام دیہی گھروں میں نل سے پانی پہنچانا ہے، اور یہ معاہدہ پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچہ کو اپ گریڈ کرے گا اور یہ محفوظ، پائیدار، اور شمولیتی دیہی پانی کی سپلائی اور صفائی کی خدمات سے متعلق ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔

جناب کونیشی نے مزید کہا، ’’اس پروجیکٹ میں اے ڈی بی کی شمولیت سے پانی کے انتظام سے متعلق بہترین طور طریقے حاصل ہوں گے، ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوطی ملے گی، اور ٹیکس سے متعلق اصلاح میں رہنمائی حاصل ہوگی۔ اس سے گھروں میں بلا رکاوٹ پانی کی سپلائی، شمولیتی صفائی خدمات فراہم کرنے،  پائیدار سروس ڈیلیوری کے کام کاج اور رکھ رکھاؤ کو مضبوط بنانے، اور متعلقہ عملہ کی صلاحیت سازی  سے متعلق حکومت کے مقصد کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘

ریاست کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کو پینے کا پانی دستیاب ہے، لیکن پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچہ کو درست کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ  سروس کے معیار کو مؤثر اور بہتر کیا جا سکے۔ اے ڈی بی کا یہ پروجیکٹ 75800 گھروں کو اس سروس سے جوڑے گا، جس سے 10 ضلعوں میں رہنے والے تقریباً 370000 لوگوں کو بلا رکاوٹ پانی کی سپلائی حاصل ہوگی۔ پانی کی سپلائی اور صفائی کی خدمات کو بہتر کرنے کے لیے، اس پروجیکٹ کے تحت 48 زیر زمین کنووں کی تعمیر،  زمین کی سطح کے اوپر 80 آبی سہولیات، 109 پانی کی صفائی کے پلانٹ، 117 پمپنگ اسٹیشن، اور 3000 کلومیٹر  تک پانی کی تقسیم کی پائپ لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ ضلع سرمور میں ایک پائلٹ فیکل سلج مینجمنٹ اور سینی ٹیشن پروگرام بھی نافذ کیا جائے گا، جس سے 250000 رہائشیوں کو فائدہ ملے گا۔

یہ پروجیکٹ  حکومت ہماچل پردیش کے جل شکتی وبھاگ اور گرام پنچایت (مقامی حکومت) کی پانی اور صفائی کی کمیٹیوں  کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔ یہ ریاستی حکومتوں کی واٹر ٹیرف پالیسی  اصلاحات میں مدد کرے گا اور ریاستی سطح پر  اثاثہ کے انتظام کا نظام اور ضلع کے اثاثہ کے انتظام کے منصوبے متعارف کرائے گا۔ پروجیکٹ کے کلیدی متعلقین اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کو پانی کے انتظام کی ٹریننگ دی جائے گی، جس میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کو معاش سے متعلق ہنرمندی کی ٹریننگ بھی شامل ہے۔

اے ڈی بی انتہائی غربت کے خاتمہ کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک خوشحال، جامع، لچکدار، اور پائیدار ایشیا اور بحرالکاحل  کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ اسے 1966 میں قائم کیا گیا تھے، اس کے 68 ممبران ہیں جن میں سے 49 کا تعلق اسی خطہ سے ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9397

 



(Release ID: 1853666) Visitor Counter : 108