امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پدم ایوارڈس 2023  کے لئے نامزدگیاں 15  ستمبر 2022  تک کھلی رہیں گی

Posted On: 22 AUG 2022 12:29PM by PIB Delhi

یوم  جمہوریہ  2023  کے موقع پر  اعلان  کئے جانے والے  پدم ایوارڈس 2023  کے لئے آن لائن نامزدگیاں / سفارشات یکم مئی 2022  کو   شروع کی گئی ہیں ۔ پدم ایوارڈس کے لئے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15  ستمبر  2022  ہے۔ پدم ایوارڈس کے لئے نامزدگیاں / سفارشات  راشٹریہ پرسکار پورٹل   (https://awards.gov.in )  پر  ہی آن لائن وصول کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈس، جن میں خاص طور پر پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری شامل ہیں، ملک کے سب سے اعلیٰ سیویلین ایوارڈس میں شامل کئے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈس 1954  میں قائم کئے گئے تھے اور  ان ایوارڈس کا اعلان ہر سال  یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈس  میں غیر معمولی کارکردگی  کو تسلیم کیا جاتا ہے اور  آرٹ، ادب، تعلیم ، کھیل ، میڈیسن، سماجی کام کاج، سائنس اور انجینئرنگ، پبلک افیئرس، سول سروس، تجارت اور صنعت وغیرہ جیسے تمام شعبوں میں غیر معمولی  اور نمایاں خدمات / حصولیابیوں کے لئے دیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈس کے لئے سبھی افراد مستحق ہیں، چاہے وہ کسی بھی  نسل، پیشے، پوزیشن یا  جنس سے  جڑے ہوں۔ ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کو چھوڑ کر  سرکاری ملازمین نیز  پی ایس یوز میں کام کرنےو الے لوگ  پدم ایوارڈس کے لئے اہل نہیں ہیں۔

حکومت پدم ایوارڈس  کو پیپلز پدم میں تبدیل کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ اس لئے سبھی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سیلف نامزدگی سمیت ، نامزدگیوں /  سفارشات کے لئے درخواست کریں۔ ان با صلاحیت افراد کی شناخت کے لئے بھی ٹھوس کوششیں کی جاسکتی ہیں، جن کی مہارت  اور حصولیابیاں  درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل ، دویانگ  افراد اور  معاشرے کے لئے  بے لوث  خدمت کرنے  والے لوگوں کے علاوہ معاشرے کے کمزور طبقوں  اور خواتین کی طرف سے پوری طرح تسلیم کی گئی ہوں اور جس کے وہ بجا طور پر مستحق ہیں۔

نامزدگیاں / سفارشات  میں سبھی موجودہ مخصوص تفصیلات شامل ہونی چاہئے اور یہ تفصیلات مذکورہ پورٹل پر ایک فارمیٹ میں دستیاب ہوں، نیز زیادہ سے زیادہ 800  الفاظ  کے ایک بیانیہ شکل میں حوالہ بھی  ہو، جس میں  اس شخص  کی غیر معمولی حصولیابیاں / خدمات واضح طور پر پیش کی گئی ہوں، جس کی اس کے متعلقہ شعبے  میں سفارش کی گئی  ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ: (https://mha.gov.in) اورپدم ایوارڈس  پورٹل  (https://padmaawards.gov.in ) میں ایوارڈس اور میڈل کے ہیڈ کے تحت دستیاب ہیں۔ ان ایوارڈس سے متعلق ضابطے اور قوانین  لنک: https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspxکے  ساتھ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-9386


(Release ID: 1853559) Visitor Counter : 193