وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان تعلیم اور صلاحیت سازی کے شعبے میں ربط، اشتراک اور اشتراک کے امکانات کو تلاش کرنے کے لئے چار روزہ دورے پر آسٹریلیا روانہ

Posted On: 20 AUG 2022 5:10PM by PIB Delhi

تعلیم و صلاحیت سازی  اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان ہند-آسٹریلیاکے تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعلیم و صلاحیت سازی کے شعبے میں ربط، اشتراک اور اشتراک کے امکانات کو تلاش کرنے کےلئے آسٹریلیا کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

روانگی سے قبل اپنے بیان میں جناب پردھان نے کہا کہ ہندوستان کے تعلیمی شعبے میں بہتری اور ہند-آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات میں نئے جوش  نے دونوں فریق کے لئے معلومات پر مبنی معیشت کو ہمارے تعاون کے اہم ستون کی شکل میں قائم کرنے کے وسیع مواقع کھول دیئے ہیں۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہمارے مقصد کے اتحاد کو رفتار دے گا۔ بین الاقوامی علم کے پلوں کی تعمیر میں مدد کرے گا اور لرننگ، ہنرمندی، تحقیق، اختراعات، کاروبار ان تمام شعبوں میں تمام سطحوں پر ہمارے ربط کو مزید وسعت دے گا اور دونوں ملکوں کے لوگوں کے آپسی روابط کو مضبوط کرے گا۔

اپنے چار روزہ دورے کے دوران 21؍اگست کو وزیر موصوف ہندوستانی غیر مقیم شہریوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔اگلے روزجناب پردھان اپنے آسٹریلیائی ہم منصب جناب جیسن کلیئر کے ساتھ ہند-آسٹریلیا تعلیمی کونسل کی چھٹی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کرنے کے لئے ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی (ڈبلیو ایس یو)کا دورہ کریں گے۔این ایس ڈبلیو وزیر تعلیم ، عزت مآب سارہ میشیل ایم ایل سی کے ساتھ جناب پردھان ایک اسکول کا دورہ کریں گے۔وہ سڈنی میں واقع ٹیف این ایس ایف اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلس (یو این ایس ڈبلیو)کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ وائس چانسلروں اور آسٹریلیائی حکومت کے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ نمائندوں سے گفتگو کریں گے۔

23؍اگست 2022ء کو وزیر محترم ملبورن میں کنگن انسٹی ٹیوٹ اور ڈیکن یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔   وہ ماہرین تعلیم اور آسٹریلیائی تعلیم و اسکلنگ ایکو سسٹم کے قائدین اور ملبورن میں رہنے والے غیر مقیم ہندوستانی شہریوں سے ملاقات کریں گے۔ جناب پردھان ممبرپارلیمنٹ، صلاحیت سازی اور تربیت کے وزیر عزت مآب برینڈن اوکانر کے ساتھ ایک ورچوئل دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔ اگلے روز جناب پردھان کامیاب ہند-آسٹریلیا تحقیقی تعاون کی تعمیر کو لے کر ’گروپ آف 8‘کے ساتھ مکالمہ کریں گے۔ وہ آسٹریلیا انڈین چیمبر آف کامرس اور موناش یونیورسٹی کے ذریعے منعقد ڈائیلاگ میں بھی حصہ لیں گے۔بعد میں وزیر موصوف ملبورن میں ہندوستانی طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

 

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9351)



(Release ID: 1853345) Visitor Counter : 266