نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزارت کھیل نے فیفا اور اے ایف سی سے بھارتی کلبوں کو اے ایف سی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت دینے کی اپیل کی
Posted On:
19 AUG 2022 4:27PM by PIB Delhi
ایتھلیٹوں کے سلسلے میں اپنے پہلے ردعل کو توجہ میں رکھتے ہوئے،نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے بھارتی کلبوں ،گوکلم کیرالہ ایف سی اور اے ٹی کے موہن باگان کو ٹورنامنٹ میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق حصہ لینے کی اجازت دینے کےلئے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) اور ایشیائی فٹ بال اسوسی ایشن (اے ایف سی) دونوں سے رابطہ کیا ہے ۔
فیفا کے ذریعہ اے آئی ایف ایف کی معطلی کے اعلان سے پہلے،شری گوکلم کیرالہ ایف کی ٹیم 23 اگست کو ایران کی ایک ٹیم کے خلاف اور 26 اگست کو جنوبی ازبیکستان شہر کارشی میں میزبان ملک کی ایک ٹیم کے خلاف اپنے طے شدہ میچوں کےلئے پہلے ہی ازبیکستان پہنچ چکی تھی،جبکہ اے ٹی کے موہن باگان کی ٹیم ،7 ستمبر میں اے ایف سی کپ 2022 (انٹر- زون سیمی فائنل) میں کھیلنے کےلئے تیار ہے۔
فیفا اور اے ایف سی کو بھیجے گئے اپنے ای میل میں،وزارت کھیل نے اس حقائق پر روشنی ڈالی ہے کہ جب فیفا کے ذریعہ اے آئی ایف ایف کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا،تو شری گوکلم کیرالہ ایف سی ٹیم پہلے سے ہی ازبیکستان میں تھی۔اس نے فیفا اور اے ایف سی سے اپیل کی ہے کہ انہیں نوجوانوں کھلاڑیوں کے حق میں ٹیم کو اے ایف سی ویمن کلب چیمپن شپ (مغربی خطہ) میں کھیلنے کی اجازت دینے پر غور کرنا چاہئے۔اس دوران،وزارت نے ازبیکستان میں بھارتی سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا ہے،تاک ٹیم کو ہر ممکن مدد مہیا کی جاسکے۔وزارت گوکلم ٹیم کے انتظام کے مسلسل رابطے میں ہے۔
ش ح ۔ا م۔
U:9334
(Release ID: 1853204)
Visitor Counter : 122