عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرق کے کام کی ثقافت میں انقلابی تبدیلی آئی ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کے ساتھ ایٹا نگر میں ‘‘انتظامی اصلاحات کے ذریعے شہریوں اور حکومت کو قریب لانا’’ کے موضوع پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا

 حکومت اروناچل پردیش اور سنٹر فار گڈ گورننس، حیدرآباد کے تعاون سے ڈی اے آر پی جی نے بہتر حکمرانی کا ایک ضلعی اشاریہ تیار کیا ہے، جو کہ شمال مشرقی ریاستوں کے لیے اضلاع میں گورننس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پہلا اشاریہ ہے

Posted On: 18 AUG 2022 2:06PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرق کے کام کے کلچر میں پچھلے 8 سالوں میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے نتیجے میں اب شمال مشرق میں منصوبے ایک مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو رہے ہیں اور مرکزی فنڈز کا استعمال تقریباً 100 فیصد ہو گیا ہے۔ ہر ریاست ریلوے کے ذریعہ ملک کی راجدھانی سے جڑی ہوئی ہے اور آٹھ ریاستوں میں سے ہر ایک میں اپنا ہوائی اڈہ ہے جبکہ گوہاٹی ایک اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے میں تبدیل ہو گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QGQM.jpg

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کے ہمراہ یہاں ‘‘انتظامی اصلاحات کے ذریعے شہریوں اور حکومت کو قریب لانے’’ کے موضوع پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2014 سے پہلے شمال مشرقی خطہ یکے بعد دیگرے مرکزی حکومتوں کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی طور پر کافی متاثر ہوا تھا۔ لیکن 2014 میں مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اس خطے کو ملک کے زیادہ ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں نہ صرف ترقی کے خلا کو کامیابی سے پر کیا گیا بلکہ شمال مشرقی خطہ نے نفسیاتی اعتماد بھی حاصل کیا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سڑک، ریل اور ہوائی رابطے کے حوالے سے نمایاں ترقی نہ صرف پورے خطے میں بلکہ ملک بھر میں سازوسامان اور افراد کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QD70.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی ایسی کانفرنسیں شمال مشرقی ریاستوں جیسے اروناچل پردیش کے ساتھ ساتھ دیگر پہاڑی اور پسماندہ علاقوں میں منعقد کی جاتی ہیں تاکہ انہیں زندگی کے ہر شعبے میں بااختیار بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی طرف سے ایٹا نگر کانفرنس اگست، 2019 میں میگھالیہ میں منعقدہ ای-گورننس پر قومی کانفرنس کے بعد منعقد کی جارہی ہے۔ میگھالیہ میں منعقدہ ای-گورننس پر قومی کانفرنس میں ای-گورننس پر ‘شیلانگ اعلانیہ’ کو اپنایا گیا تھا تاکہ بہترین طریقوں کا اشتراک کیا جا سکے،جدید ترین ٹیکنالوجی کی ترقی اور موثر حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے حصول کے لیے ان کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ حکومت اروناچل پردیش اور سنٹر فار گڈ گورننس، حیدرآباد کے تعاون سے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ نے اضلاع میں گورننس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے قومی گڈ گورننس اشاریہ کے خطوط پر شمال مشرقی ریاستوں کے لیے پہلا ضلعی گڈ گورننس اشاریہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی اے آر پی جی، اروناچل پردیش کی حکومت کے ساتھ مل کر اروناچل پردیش کے ہر ضلع کی ماہانہ بنیادوں پر درجہ بندی کی نگرانی کے لیے ایک ضلعی گڈ گورننس پورٹل تیار کرنے اور ریاست اروناچل پردیش کے اندر کارکردگی کو معیارات فراہم کرنے میں مدد کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے۔ یہ بتانا مناسب ہے کہ شمال مشرقی خطے کے لئے ایک آن لائن گڈ گورننس اشاریہ تیار کرنا ضروری ہے جو اروناچل پردیش کے ضلعی گڈ گورننس اشاریہ کے خطوط پر سالانہ بہتری کو ٹریک کرتا ہے، جس کی نگرانی پھر ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اروناچل پردیش کو مشرقی ایشیا کا ایک بڑا گیٹ وے بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ قومی سلامتی کے حوالے سے اروناچل کے کردار کو دیکھتے ہوئے جدید انفراسٹرکچر قائم کیا گیا ہے۔ قدرت نے اروناچل پردیش کو اپنے بہت سے خزانوں سے نوازا ہے اور مرکز بھی اروناچل کی سیاحتی صلاحیت کو پوری دنیا تک لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DLIY.jpg

انتظامی اصلاحات کی طرف واپس آتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کا ماننا ہے کہ 21ویں صدی کی عوامی شکایات کا ازالہ سنگل ونڈو ایجنسیوں پر مبنی ہوگا جس سے شہریوں کو بہتر خدمات حاصل کرنے کے لیے معلومات کے استعمال میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے طریقوں پر غور کیا گیا ہے جن میں ایک ملک ایک پورٹل، شہریوں کی رسائی بڑھانے کے لیے کثیر لسانی سی پی جی آر اے ایم ایس، شکایات کے ازالے کے معیار کی پیمائش کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس، فیڈ بیک کال سینٹرز اور سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شہریوں کی نقل کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نتیجہ اخذ کیا کہ انہیں یقین ہے کہ 2047 میں بھارت پر ہمارے مستعد سرکاری ملازمین کی حکومت ہوگی اور وہ پوری کارکردگی کے ساتھ ملک کی خدمت کریں گے۔ نوجوان سرکاری ملازمین کو Vision@2047 میں شامل کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے۔

اے آر پی جی کے جوائنٹ سکریٹری جناب این بی ایس راجپوت نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ استقبالیہ خطاب کے بعد جناب دھرمیندر، چیف سکریٹری، حکومت اروناچل پردیش؛ جناب لوک رنجن، سکریٹری، ڈو این ای آر اور جناب وی سری نواس، سکریٹری، اے آر پی جی نے بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ شمال مشرقی خطے میں پی ایم ایوارڈ یافتہ اقدامات 2021 پر ایک فلم کی نمائش کی گئی جسے ڈی اے آر  اینڈ پی جی نے بنایا تھا۔ افتتاحی اجلاس کے دوران جناب اجے چگتی، سکریٹری (اے آر) حکومت اروناچل پردیش نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9295)


(Release ID: 1852979) Visitor Counter : 142