بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال چابہار بندرگاہ کا دورہ کرنے اور ایرانی وزیروں کے ساتھ باہمی ملاقاتوں میں شرکت کے لیے ایران اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ

Posted On: 18 AUG 2022 4:02PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے علاوہ آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے 18 اگست 2022 سے ایران اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کا آغاز کیا۔ اپنے دورے میں جناب سونووال جبلِ علی بندر گاہ سمیت ایران اور متحدہ عرب امارات کی چابہار کی شاہد بہشتی بندرگاہ کا معائنہ کریں گے۔ چابہار بندرگاہ ملک کا پہلا غیر ملکی بندرگاہی پروجیکٹ ہے۔ چابہار پورٹ پروجیکٹ کی ترقی قومی اہمیت کا ایک باوقار پروجیکٹ ہے۔

عالمی وبا کی وجہ سے ہندوستان سے ایران اور ایران سے ہندوستان دوروں کی تعداد کم رہی۔ دونوں ممالک کے درمیان اس وزارتی دورے سے تعلقات اور بحری تعلقات مضبوط ہوں گے۔ یہ دورہ یورپ، روس اور سی آئی ایس ممالک کے ساتھ ہندوستان کی تجارت کے لئے ایک گیٹ وے کے طور پر چابہار کی اہمیت کو بھی اجاگر کرے گا۔ وزیر موصوف اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے سڑکوں اور شہری ترقی کے علاوہ صحت اور طبی تعلیم کے وزیروں کے ساتھ باہمی ملاقاتوں میں حصہ لیں گے۔

اس دورے میں حکومتِ ہند اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان لامحدود سفر میں بحری جہاز کی اہلیت کے سرٹیفکیٹس کی باہمی شناخت سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط بھی کیے جانے کی تجویز ہے۔

وزیر موصوف تہران میں مقیم سی آئی ایس ممالک کے سفیروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ جناب سربانند سونووال جبلِ علی بندر گاہ واقع متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔ متحدہ عرب امارات میں شیپنگ/مال برداری کرنے والی کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ گول میز میٹنگوں میں بھی وہ حصہ لیں گے۔

*****

U.No:9296

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1852955) Visitor Counter : 115