نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے جنم اشٹمی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 18 AUG 2022 5:03PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکر نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے-

’’جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر میں اپنے اہل وطن کو تہہ  دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بھگوان کرشن کی پیدائش کے جشن کے طور پر، عقیدت مندوں کے لیے جنم اشٹمی کی روحانی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ یہ تیوہار ’ادھرم‘ (برائی) پر ’دھرم‘ (اچھائی) کی جیت کے ہمارے یقین کو ازسر نو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔

شری کرشن پاک محبت، اعلیٰ خوبصورتی اور ابدی خوشی (آنند) کا مظہر ہیں۔ بھگود گیتا میں ان کی لازوال تعلیمات انسانیت کے لیے ترغیب کا ایک زبردست وسیلہ ہیں۔

خدا کرے کہ جنم اشٹمی کا یہ تیوہار ہماری زندگیوں میں امن، ہم آہنگی اور خوشیاں لے کر آئے۔‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9302



(Release ID: 1852944) Visitor Counter : 111