صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

جنم اشٹمی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 18 AUG 2022 4:28PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے جنم اشٹمی کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا، ’’جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر، بھارت اور بیرونِ ملک آباد شہریوں کو میری جانب سے گرمجوشانہ مبارکباد اور نیک خواہشات۔

بھگوان کرشن کی حیات و تعلیمات میں بھلائی اور نیکی کا پیغام بھی شامل ہے۔ انہوں نے ’’نشکام کرم‘‘ کے تصور کو عام کیا اور ’دھرم‘ کے راستے پر چل کر حاصل ہونے والے حق کے بارے میں لوگوں کو بتایا۔

میری دعا ہے کہ جنم اشٹمی کا یہ تیوہار ہمیں اپنے خیالات، قول و عمل میں نیکی کے راستے پر چلنے کے لیے ترغیب فراہم کرے۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ہندی میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9301



(Release ID: 1852932) Visitor Counter : 127