وزارتِ تعلیم

جناب دھرمندر پردھان نے شہریوں سے نیو اِنڈیا کے لئے نصاب تیار کرنے کےلئے شہری سروے میں حصہ لینے پر اصرار کیا


این ای پی 2020کے عین مطابق قومی نصاب کا خاکہ وِکسِت بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرے گا:جناب دھرمندر پردھان

Posted On: 16 AUG 2022 3:54PM by PIB Delhi

تعلیم اور صلاحیت سازی کے مرکزی وزیر جناب دھرمندر پردھان نے شہریوں سے ایک نیا نصاب تیار کرنے کےلئے نیشنل نصاب فریم ورک کے لئے شہری سروے میں حصہ لینے پر اصرار کیا۔انہوں نے کہا کہ این ای پی 2020 کے عین مطابق ایک مضبوط نیشنل نصاب خاکہ وِکسِت بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک زندہ ، مؤثر شمولیاتی اور مستقبل ساز قومی نصاب کے خاکے کی ترقی عالمی نظریے کے  ساتھ مشترکہ ثقافتی مضبوطی سمیت تعلیم کو نو آبادیاتی اثر سے آزاد کرنے اور ہماری آنے والی نسلوں میں فخر کا گہرا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے۔

 

 

وزارت تعلیم نے قومی نصاب کا خاکہ تیار کرنے اور بعد میں نصاب، نصابی کتابوں اور دیگر تعلیمی مواد کے ڈیزائن کے لئے ایک آن لائن عوامی مشاورتی سروے کے توسط سے عوام کے مشورے مدعو کئے ہیں۔

حکومت ہند نے 29جولائی 2020ء کو قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی)کا اعلان کیا ، جوقومی نصاب کا خاکہ (این سی ایف)تیار کرتے ہوئے تعلیمی نظام کے معیار میں بہتری کی سفارش کرتی ہے۔ضلع مشاورتی کمیٹیوں ، ریاستی فوکس گروپوں  اور اسٹیٹ اسٹیرنگ کمیٹی، نیشنل فوکس گروپ اور نیشنل اسٹرینگ کمٹیی وغیرہ کی تشکیل کے توسط سے قومی نصاب کا خاکہ تیار کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

ایک تکنیکی پلیٹ فارم-ویب سائٹ اور موبائل ایپ وضع کیا گیا ہے، تاکہ بڑے پیمانے پر اور کاغذ سے مبرا طریقے سے کام کا نمٹارا ممکن ہوسکے۔والدین ، آنگن واڑی کارکنان، استاد جیسے اسٹیک ہولڈرز تک پہنچنے نے کےلئے ریاست ومرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ذریعے باٹم –اَپ نظریے کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی فوکس گروپوں اور اسٹیٹ اسٹیرنگ کمیٹی کے توسط سے ضلع سطحی مشاورت، موبائل ایپ پر مبنی سروے، ریاستی سطح کے صلاح و مشورے منعقد کئے گئے ہیں۔اساتذہ، طلباء وغیرہ زمینی سطح پر اور اسکولی تعلیم کے مستقبل ، بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم، استاد کی تعلیم اور بالغان کی تعلیم کے بارے میں اپنے خیالات اور آراء جمع کرتے ہیں۔

ریاستی سطح پر بھی ریاستی فوکس گروپوں اور اسٹیٹ اسٹیرنگ کمیٹی کو مختلف ایشوز و  تشویشات پر صلاح و مشورہ کرنے کےلئے لگایا گیا ہے، جس میں مختلف وزارتوں، بااختیار اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، کمپنیوں، رضا کار ایجنسیوں وغیرہ  کے ساتھ بات چیت شامل ہے، تاکہ این سی ایف کی تیاری کے لئے گراں قدر اِن پُٹ جمع کیا جاسکے۔ اس عمل میں اسٹیک ہولڈرز کی رہنمائی کے لئے این سی ایف کی تعمیر کے لئے ایک سرکاری حکم نامہ دستاویز بھی تیار کیا گیا ہے۔

ملک میں تکسیریت کو دیکھتے ہوئے ہر اسٹیک ہولڈرز کو موقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ہندوستان میں تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے اور متعلقہ عام تشویشات پر خیالات ساجھا کرنے کے تئیں خواہشمند افراد اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ خواہ و ہ لازمی طور سے ماں باپ یا استاد یا طالب علم نہ ہوں۔اس طرح کے الگ الگ اور مختلف نوعیت کے خیالات سے این ای پی 2020کے وژن کے کامیابی سے نفاذ کے لئے ایک قابل قبول روڈ میپ تیار ہونے کا امکان ہے۔

اساتذہ ،ہیڈماسٹر؍ پرنسپل، اسکول چلانے والوں، ماہرین تعلیم، والدین، طلباء، کمیونٹی ممبروں، غیر سرکاری تنظیموں،ماہرین، عوامی نمائندوں، فنکاروں، کاریگروں، کسانوں اور ہر وہ شخص جو اسکولی تعلیم اور اساتذہ کی تعلیم سے دلچسپی رکھتا ہےحصہ لینے کے لئے اس سروے میں مدعو کیا جاتا ہے۔ یہ آن لائن سروے ہمارے آئین کے آٹھویں شیڈیول زبانوں سمیت 23زبانوں میں کیا جارہا ہے۔

ہم سے جڑیں اور آن لائن سروے میں حصہ لیں اور ہندوستان میں تعلیم کے لئے ایک مضبوط، لچک دار اور منظم ایکو سسٹم تیار کرنے میں تعاون دیں۔ابھی آن لائن سروے کرنے کےلئے لنک: https://ncfsurvey.ncert.gov.inپر کلک کریں۔

            

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9204)



(Release ID: 1852375) Visitor Counter : 142