وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ہرگھر ترنگا ویب سائٹ پر پانچ کروڑ سے زیادہ ترنگ سیلفی اَپ لوڈ کی گئی


یہ درحقیقت مادر وطن کے لئے محبت اور جڑاؤ کے اجتماعی جذبوں کو اُجاگر کرنے کا ایک خاص لمحہ ہے:جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 15 AUG 2022 5:59PM by PIB Delhi

 

ایک انتہائی شاندار حصولیابی کے طورپر ہر گھر ترنگا ویب سائٹ پر 5کروڑ سے زیادہ ترنگا سیلفی اَپ لوڈ کی گئی ہے۔

جیسا کہ ہندوستان نے آزادی کے اپنے 76ویں سال کی شروعات کی، 75ہفتے کی اُلٹی گنتی کو ختم کرتے ہوئے 15؍اگست 2022ء تک آزادی کا امرت مہوتسو کے لئے نوڈل ایجنسی وزارت ثقافت کے ذریعے سرکار کی ہرگھر ترنگا پہل شروع کی گئی تھی۔

ترنگا کے ساتھ گہرے ذاتی جڑاؤ کو بڑھاوا دینے کے لئے وقف پہل نے امرت کال (اب سے 25سال انڈیا@2047تک)کے دوران قومی تعمیر کے لئے عہد بند ہونے کی شکل میں ہرجگہ ہندوستانیوں سے گھر یا اپنے کام کی جگہ پر قومی پرچم لہرانے کی درخواست کی گئی تھی۔

ایک ہائی برِڈ شکل میں وضع کئے گئے پروگرام میں ذاتی پس منظر میں پرچم کے ساتھ ایک طرح سے جذباتی اورجسمانی جڑاؤ کا تصور کیا گیا تھا اور پہل کے لئے بنائی گئی مخصوص ویب سائٹ پر ایک سیلفی اَپ لوڈ کرنے کے توسط سے ایک اجتماعی جشن اور حب الوطنی کے جوش کو مہمیز کرنے کا تصور بھی کیا گیا تھا۔(www.harghartiranga.com)

اس سے قبل صبح کو اپنے یوم آزادی کے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تبصرہ کیا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں کے دوران ہم نے ایک نئی توانائی کو دیکھا اور محسوس کیا، جو اجتماعی ضمیر کا احیا ہے اور اجتماعی ضمیر کا احیاسب سے بڑا اثاثہ ہے، ٹھیک اسی طرح جو آزادی کی جدوجہد کے برسوں کے دوران لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوا تھا۔

عزت مآب وزیر اعظم نے 22جولائی 2022ء کو گھروں میں قومی پرچم لہراکر یا نصب کرکے ’ہرگھر ترنگا‘مہم میں لوگوں سے شامل ہونے پر اصرار کیا تھا۔

آج دوپہرتقریباً 4بجے 5کروڑ ترنگا سیلفی کی حصولیابی ہندوستان کی تاریخ میں اِس مخصوص لمحے کا جشن منانے والے ہندوستان اور دنیا بھر میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں کی شراکت داری کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔ آزادی کے 75سال  کو یاد کرنے کا جشن 12مارچ 2021ء کو 75ہفتے کی اُلٹی گنتی کی شکل میں 15؍اگست 2022ء تک شروع ہوا اور 15؍اگست2023ء تک جاری رہے گا۔

اس سنگ میل پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ثقافت، سیاحت اور ڈونر کے وزیر جناب کشن ریڈی نے کہا ’’5کروڑ ترنگا سیلفی ملک کو پہلے اور ہمیشہ پہلے رکھنے کے لئے عہد بند ہندوستانیوں کے اجتماعی عہد کا آئینہ ہے۔شکریہ ہندوستان۔ یہ درحقیقت مادر وطن کے لئے محبت اور جڑاؤ کے اجتماعی جذبوں کو ظاہر کرنے کا ایک خاص لمحہ ہے۔ میں سب لوگوں کو یوم آزادی کی بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں!‘‘

انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ بزکریئشن ایکٹیوٹی کی حیثیت سے ویب سائٹ نے لوگوں کو ان کے آئی پی کی بنیاد پر کسی بھی مقام پر ڈیجیٹل طور سے ’فلیگ پِن‘کرنے کی اجازت دی۔اس فیچر نے پورے ہندوستان اور عالمی شراکت داری کے ساتھ 5کروڑ+پن کو پارکرتے ہوئے ایک بڑا ڈرا دیکھا۔

وزیر اعظم  مودی نے یوم آزادی کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں کہا’’میں نوجوانوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی زندگی کے آئندہ کے 25برس ملک کی ترقی کے لئے وقف کردے۔ ہم پوری انسانیت کی فلاح و ترقی کے لئے کام کریں گے۔یہی ہندوستان کی طاقت ہے۔‘‘

جھنڈے کے ساتھ 5 کروڑ سیلفیاں ہندوستان کو سرفہرست رکھنے اور ہندوستان کو سپریم نیشن بنانے کے 5 کروڑ وعدوں کی گواہ ہے۔

            

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9171)


(Release ID: 1852096) Visitor Counter : 214