وزیراعظم کا دفتر

چھیترویں   یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم مودی کی تقریر کی اہم باتیں

Posted On: 15 AUG 2022 2:17PM by PIB Delhi
  1. آزادی کے 75برس مکمل ہونے کے موقع پر اہل وطن کو بےشمار نیک تمنائیں۔
  2. میں پوری دنیا میں پھیلے ہوئے محبین ہندوستان کو، بھارتیوں کو آزادی کے اس امرت مہوتسو کی  بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
  3. آج جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں تو پچھلے 75 سال میں ملک کے لیے جینے مرنے والے ملک کی حفاظت کرنے والے، ملک کی عہد بندگیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے تمام لوگوں کے تعاون کو یاد کرنے کا موقع ہے۔
  4. 75 سال کا ہمارا یہ سفر متعدد نشیب و فراز کا حامل ہے۔ سکھ دکھ کا سایہ منڈراتا رہا اور اسی کے درمیان ہمارے اہل وطن نے حصولیابیاں کیں، جواں مردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شکست قبول نہیں کی۔ اہداف کو نظر سے اوجھل نہیں ہونے دیا۔
  5. بھارت کا تنوع ہی بھارت کی بیش بہا قوت کا ایک ٹھوس ثبوت ہے۔ دنیا کو علم نہیں تھا کہ بھارت کے پاس ایک دروں اہلیت ہے، روایات کا ایک سلسلہ ہے ، دل و دماغ اور افکار کی ایک کڑی ہے اور وہ ہے بھارت جمہوریت کی ماں ہے، مدر آف ڈیموکریسی ہے۔
  6. 2014 میں اہل وطن نے مجھے ذمہ داری سونپی۔ آزادی کے بعد پیدا ہوا میں اولین شخص تھا جس کو لال قلعہ سے اہل وطن کو مخاطب کرنے کا موقع حاصل ہوا تھا۔
  7. مہاتما گاندھی کا جو خواب تھا، آخری انسان کی فکر کرنے کا، مہاتما گاندھی جی کی جو آرزو تھی، آخری سرے پر بیٹھے ہوئے شخص کو بااختیار بنانے کی، میں نے اپنے آپ کو اس کے لیے وقف کیا ہے ۔
  8. امرت کا ل کی پہلی صبح امنگوں کے حامل معاشرے کی تمنا کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا زریں موقع ہے۔ ہمارے ملک کے اندر کتنی بڑی اہلیت کارفرما ہے، ایک ترنگے جھنڈے نے دکھا دیا ہے۔ دنیا کے ہر کونے میں ہمارا ترنگا آن بان شان سے لہرا رہا ہے۔
  9. حکومتوں کو بھی وقت کے ساتھ دوڑنا پڑتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ چاہے مرکزی حکومت ہو، ریاستی حکومت ہو، مقامی خود حکمرانی کے ادارے ہوں، کسی بھی طرح کا انتظامی نظام کیوں نہ ہو، ہر کسی کو اس امنگوں کے حامل معاشرے کا خیال رکھنا پڑے گا۔ ان کی توقعات اور امنگوں کے لیے ہم زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔
  10. ہم نے پچھلے دنوں جس طاقت کا تجربہ کیا ہے اور وہ ہے بھارت میں مجموعی بیداری ازسر نو پیدا ہوئی ہے۔ ایک مجموعی بیداری کا ازسر نو پیدا ہونا، آزادی کی اس جدوجہد میں جو امرت تھا وہ اب سہیجا جا رہا ہے ۔ اس کی تالیف عمل میں آر ہی ہے۔
  11. دنیا کورونا کے عہد میں ٹیکہ لگوانا یا نہ لگوانا، ٹیکہ کام کا ہے یا نہیں، اسی الجھن میں جی رہی تھی، اس وقت میرے غریب ملک نے 200 کرو ڑ خوراک کا ہدف حاصل کرکے دنیا کو چونکا دینے والا کام کر دکھایا ہے۔
  12. پوری دنیا بھارت کی جانب فخر سے دیکھ رہی ہے، توقعات سے دیکھ رہی ہے۔ مسائل کا حل بھارت کی سرزمین پر دنیا تلاش کرنے میں لگی ہے۔ دوستو، دنیا کا یہ بدلاؤ، دنیا کے اندازِ فکر میں یہ تغیر  75 سال کے ہمارے تجربے کے سفر کا نتیجہ ہے۔
  13. جب سیاسی استحکام ہو، پالیسیوں میں رفتار ہو، فیصلوں میں تیزی ہو، ہمہ گیری ہو، سب کو ساتھ لے کر چلنے کا جذبہ ہو، تو ترقی کے لیے ہر کوئی  شراکت دار بنتا ہے۔ ہم نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کا اصول اپنا کر سفر شروع کیا تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے اہل وطن نے سب کا وشواس اور سب کے پریاس سے اس میں مزید رنگ بھر دیے ہیں۔
  14. مجھے لگتا ہے آنے والے 25 سالوں کے لیے ہمیں پانچ عہد بندگیوں پر اپنی قوت مرتکز کرنی ہوگی۔ جب میں 5 عہد بندگیوں کی بات کرتا ہوں تو پہلی عہد بندگی اب ملک کے بڑے عہد کو لے کر ہی چلے گی۔ بہت بڑے عہد کو لے کر چلنا ہوگا۔ عظیم عہد بندگی – دوسری عہد بندگی ہے، ہمیں اپنے دل کے اندر ہماری عادتوں کے اندر غلامی کا کوئی حبہ بچنے نہیں دینا ہے۔ تیسری عہد بندگی ہمیں اپنی وراثت پر فخر ہونا چاہئے۔ چوتھا عہد ہے اتحاد اور یکجہتی ۔ پانچواں عہد ہے شہریوں کا فرض جس میں وزیر اعظم بھی باہر نہیں ہوتا۔ وزیر اعلیٰ بھی باہر نہیں ہوتا۔
  15. عظیم عہد بندگی میرا ملک ترقی یافتہ ملک ہوگا، ڈیولپڈ کنٹری ہوگا۔ ترقی کے ہر ایک پیمانے میں ہم انسان کو مرکز میں رکھ کر نظام وضع کریں گے۔ ہمارے مرکز میں انسان ہوگا۔ ہمارے مرکز کے انسان کی امیدیں تمنائیں ہوں گی۔ ہم جانتے ہیں بھارت جب بڑے عہد کرتا ہے تو کرکے بھی دکھاتا ہے۔
  16. جب میں نے  یہاں صفائی کی بات کہی تھی، میری پہلی تقریر میں، ملک چل پڑا ہے جسے جہاں ہو سکا، صفائی کی جانب آگے بڑھا اور غلاظت کے تئیں نفرت کا ایک مزاج بنتا  گیا ہے۔
  17. ہم نے جب طے کیا تھا، 10 فیصد ایتھنال بلینڈنگ کا نشانہ تو یہ خواب بڑا لگتا تھا۔ قدیم تاریخ بتاتی تھی، ممکن نہیں ہے۔ لیکن وقت سے پہلے 10 فیصد ایتھنال بلینڈنگ کرکے ملک نے اس خواب کو بھی پورا کر دیا ہے۔
  18. ڈھائی کروڑ لوگوں کو اتنے کم وقت میں بجلی کنکشن بہم پہنچانا چھوٹا کام نہیں تھا، ملک نے کرکے دکھایا۔
  19. کیا ہم   اپنے معیارات نہیں قائم کریں گے؟ کیا 130 کروڑ کا ملک اپنے معیارات کو پار کرنے کے لیے جواں مردی کا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔ ہمیں کسی بھی حالت میں دیگر افراد کے جیسا دکھنے کی کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم جیسے ہیں ویسے لیکن اہلیت کے ساتھ کھڑے ہوں گے یہ ہمارا مزاج ہونا چاہئے۔
  20. جس طریقے سے نئی قومی تعلیمی پالیسی وضع کی گئی ہے، جس غور و فکر کے ساتھ وضع کی گئی ہے اور بھارت کی سرزمین سے مربوط تعلیمی پالیسی وضع کی گئی ہے رس کس ہماری زمین کے ملے ہیں۔ ہم نے جو ہنر مندی پر زور دیا ہے یہ ایسی اہلیت ہے جو ہمیں غلامی سے نجات کی طاقت عطا کرے گی۔
  21. ہمیں ہمارے ملک کی ہر زبان پر فخر ہونا چاہئے۔ ہمیں زبان آتی ہو یا نہ آتی ہو، لیکن میرے ملک کی زبان ہے ، میرے آبا و اجداد نے دنیا کو دی ہوئی یہ زبان ہے، ہمیں فخر ہونا چاہئے۔
  22. آج دنیا کامل حفظانِ صحت کا ذکر رہی ہے، لیکن کامل حفظانِ صحت کا ذکر کرتی ہے تو اس کی نظر بھارت کے یوگ پر جاتی ہے،  بھارت کے آیوروید پر جاتی ہے، بھارت کے کامل اندازِ حیات پر جاتی ہے۔ یہ ہماری وراثت ہے جو ہم دنیا کو دے رہے ہیں۔
  23. آج دنیا عالمی ماحولیات کے مسئلے سے نبردآزما ہے۔ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے مسائل کے حل نکالنے کا راستہ ہمارے پاس ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس جو وراثت ہے، جو ہمارے اجداد نے ہمیں دی ہے۔
  24. ہماری خاندانی اقدار عالمی سماجی تناؤ کا جب ذکر ہوتا ہے ، انفرادی تناؤ کا ذکر ہوتا ہے تو لوگوں کو یوگ دکھتا ہے۔ اجتماعی تناؤ کی بات ہوتی ہے تب بھارت کا کنبہ جاتی  نظام نظر آتا ہے۔
  25. ہم وہ لوگ ہیں جو ذی روح میں شیو دیکھتے ہیں، ہم وہ لوگ ہیں جو نر میں نارائن دیکھتے ہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو ناری کو نارائنی کہتے ہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو پودے میں پرماتما دیکھتے ہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو ندی کو ماں مانتے ہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو کنکڑ کنکڑ میں شنکر دیکھتے ہیں۔
  26. عوامی بہبود سے عالمی بہبود کے راستے پر چلنے والے ہم لوگ جب دنیا کی تمنا کرتے ہیں تب کہتے ہیں ’سروے بھونتو سوکھینا، سروے سنتو نرامیا‘۔
  27. ایک اور اہم موضوع ہے، اتحاد ، یکجہتی۔ اتنے بڑے ملک کو اس کے تنوع کا ہمیں جشن منانا ہے ، اتنے عقائد اور روایات ہماری آن بان شان ہیں۔ کوئی نیچا نہیں، کوئی اونچا نہیں ہے۔ سب برابر ہیں۔ کوئی میرا نہیں، کوئی پرایا نہیں، سب اپنے ہیں۔
  28. اگر بیٹا بیٹی مساوی نہیں ہوں گے تو اتحاد کے اصول کو نہیں بھول سکتے ۔ صنفی مساوات ہمارے اتحاد میں پہلی شرط ہے۔
  29. جب ہم اتحاد کی بات کرتے ہیں، اگر ہمارے یہاں ایک ہی پیمانہ ہو، ایک ہی معیار ہو، جس معیار کو ہم کہیں انڈیا فرسٹ میں جو کچھ بھی کر رہا ہوں، جو بھی سوچ رہا ہوں، جو بھی بول رہا ہوں، انڈیا فرسٹ کے مطابق ہے۔
  30. کیا ہم مزاج سے روایات سے، روز مرہ کی زندگی میں عورت کی تحقیر کرنے والی ہر بات سے نجات حاصل کرنے کا عہد لے سکتے ہیں۔ عورت  کا وقار ملک کے خواب پورے کرنے میں بہت بڑی پونجی بننے والا ہے۔ یہ اہلیت میں دیکھ رہا ہوں اور اس لیے میں اس بات پر اصرار کر رہا ہوں۔
  31. ہمیں فرض پر زور دینا ہی ہوگا۔ چاہے پولیس ہو یا عوام ہوں، حکمراں ہو یا انتظامی افسر، یہ شہری فرض سے کوئی اچھوتا نہیں ہو سکتا۔ ہر کوئی اگر شہری کے فرائض کو نبھائے گا تو مجھے یقین ہے کہ ہم درکار ہدف کو حاصل کرنے میں وقت سے پہلے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
  32. خودکفیل بھارت یہ ہر شہری کا، ہر حکومت کا، سماج کی ہر اکائی کی ذمہ داری بن جاتی ہے۔ یہ خود کفیل بھارت یہ سرکاری ایجنڈا ، سرکاری کام نہیں ہے۔ یہ سماج کی عوامی تحریک ہے جسے ہمیں آگے بڑھانا ہے۔
  33. آپ دیکھئے پی ایل آئی اسکیم ایک لاکھ کروڑ روپیہ، دنیا کے لوگ ہندوستان میں اپنا نصیب آزمانے آر ہے ہیں۔  تکنالوجی کو لے کر کے آرہے ہیں۔ روزگار کے نئے مواقع بنا رہے ہیں۔ بھارت مینوفیکچرنگ ہب بنتا جا رہا ہے۔
  34. آزادی کے 75 سال کے بعد جس آواز کو سننے کے لیے ہمارے کان ترس رہے تھے، 75 سال کے بعد وہ آواز سنائی دی ہے۔ 75 سال کے بعد لال قلعہ پر ترنگے کو سلامی دینے کا کام پہلی مرتبہ میڈ ان انڈیا توپ نے کیا ہے۔ کون ہندوستانی ہوگا، جس کو یہ آواز اسے نئی ترغیب، طاقت نہیں دے گی۔
  35. ملک کے فوج کے جوانوں کا دل سے خیر مقدم کرنا چاہتا ہوں۔ میری خودکفالت کی بات کو منظم شکل میں جرأت کی شکل میں میری فوج کے جوانوں نے فوجی افسروں نے جس ذمہ داری کے ساتھ کندھے پر اٹھایا ہے، میں ان کو جتنا سلام کروں اتنا کم ہے۔
  36. ہمیں خودکفیل بننا ہے، توانائی کے شعبہ میں۔ شمسی شعبہ ہو، ہوائی توانائی کا شعبہ ہو، قابل احیاء کے اور بھی جو راستے ہوں، مشن ہائیڈروجن ہو، حیاتیاتی ایندھن کی کوشش ہو، برقی موٹر گاڑی پر جانے کی بات ہو، ہمیں خودکفیل بن کر ان نظاموں کو آگے بڑھاناہوگا۔
  37. میں نجی شعبے کو بھی مدعوکرتا ہوں، آیئے ہمیں پوری دنیا میں چھا جانا ہے۔ خودکفیل بھارت کا یہ بھی خواب ہے کہ دنیا کو جو بھی ضرورتیں ہیں اس کو پورا کرنے میں بھارت پیچھے نہیں رہے گا۔ ہماری چھوٹی صنعتیں ہوں، بہت چھوٹی صنعتیں ہوں، گھریلو صنعت ہو، زیر وڈفیکٹ زیرو افیکٹ ہمیں کرکے دنیا میں جانا ہوگا۔ ہمیں سودیشی پر فخر کرنا ہوگا۔
  38. ہماری کوشش ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو لامتناہی خلاء سے لے کر سمندر کی گہرائی تک تحقیق کے لیے بھرپور مدد ملے اس لیے ہم خلائی مشن کو ، گہرے سمندر مشن کو توسیع دے رہے ہیں۔ خلاء اور سمندر کی گہرائی میں ہی ہمارے مستقبل کے لیے ضروری حل موجود ہیں۔
  39. ہم بار بار لال بہادر شاستری جی کو یاد کرتے ہیں، جے جوان جے کسان کا ان کا اصول آج بھی ملک کے لیے باعث ترغیب ہے۔ بعد میں اٹل بہاری واجپئی جی نے جب وگیان کہہ کرکے اس میں ایک کڑی جوڑ دی تھی اور ملک نے اس کو ترجیح دی تھی، لیکن اب امرت کال کے لیے ایک اور لازمی بات ہے اور وہ ہے ،جے انوسندھان۔ جے جوان- جے کسان- جے وگیان- جے انوسندھان-انوویشن  (اختراع)
  40. اختراع کی طاقت دیکھئے، آج ہمارا یوپی آئی بھیم، ہمارا ڈجیٹل پے منٹ ، فن ٹیک کی دنیا میں ہمارا مقام، آج دنیا میں ریئل ٹائم 40 فیصد اگر ڈجیٹلی مالی لین دین ہوتا ہے تو میرے ملک میں ہو رہا ہے، ہندوستان نے یہ کرکے دکھایا ہے۔
  41. آج مجھے خوشی ہے، ہندوستان کے 4 لاکھ کامن سروس سینٹرس گاؤں میں وضع ہو رہے ہیں۔ گاؤں کے نوجوان بیٹی بیٹیاں، کامن سروس سینٹر چلا رہے ہیں۔
  42. یہ ڈجیٹل انڈیا کی تحریک ہے جو سیمی کنڈکٹر کی جانب ہم قدم بڑھا رہے ہیں، 5جی کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں، آپٹیکل فائبر کا نیٹ ورک بچھا رہے ہیں، یہ صرف جدیدیت کی پہچان نہیں ہے، ایسا نہیں ہے۔ تین بڑی قوتیں اس کے اندر مضمر ہیں۔ تعلیم میں بنیادی نوعیت کا انقلاب- یہ ڈجیٹل توسط سے آنے والا ہے۔ صحتی خدمات میں بنیادی نوعیت کا انقلاب ڈجیٹل سے آنے والا ہے۔ کسی زندگی میں بھی بہت بڑا بدلاؤ ڈجیٹل سے آنے والا ہے۔
  43. ہمارا اٹل اختراعی مشن ، ہمارا انکیوبیشن سینٹر، ہمارے اسٹارٹ اپ ایک نیا، پورا شعبہ وضع کر رہے ہیں، نوجوان پیڑھی کے لیے نئے مواقع لے کر کے آر ہے ہیں۔
  44. ہمارے چھوٹے کسان- ان کی اہلیت ، ہمارے چھوٹے صنعت کار -ان کی اہلیت، ہماری چھوٹی صنعتیں، گھریلو صنعتیں، بہت چھوٹی صنعتیں، ریہڑی پٹری والے لوگ، گھروں میں کام کرنے والے لوگ، آٹو رکشا چلانے والے لوگ، بس خدمات فراہم کرنے والے لوگ، یہ سماج کا جو سب سے بڑا طبقہ ہے، اس کا بااختیار ہونا بھارت کے اختیارات کی گارنٹی  ہے۔
  45. خواتین کی قوت:  ہماری زندگی  کے ہر شعبے میں دیکھیں، کھیل کود کا میدان دیکھیں، یا میدان جنگ کی زمین دیکھیں، بھارت کی خواتین کی قوت ایک نئی اہلیت، نئے یقین کے ساتھ آگے آرہی ہے۔ میں اس کو بھارت کے 75 سال  کے سفر میں جو تعاون ہے، اس میں اب کئی گنا تعاون آنے والے 25 سال میں خواتین کی قوت کا دیکھ رہا ہوں۔
  46. بھارت کے آئین سازوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے جو ہمیں وفاقی ڈھانچہ دیا ہے، آج وقت کا مطالبہ ہے کہ ہمیں امدادِ باہمی پر مبنی وفاقیت کے ساتھ ساتھ امدادِ باہمی کی حامل مسابقتی وفاقیت کی ضرورت ہے۔ ہمیں ترقی کی مسابقت کی ضرورت ہے۔
  47. ملک کے سامنے دو بڑی چنوتیاں  ہیں، پہلی چنوتی– بدعنوانی ، دوسری چنوتی- بھائی بھتیجا واد، کنبہ پرستی
  48. بدعنوانی ملک کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے۔ اس سے ملک کو لڑنا ہی ہوگا۔ ہماری کوشش ہے کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے، ان کو لوٹانا بھی پڑے، ہم اس کی کوشش کر رہے ہیں۔
  49. جب میں بھائی بھتیجا واد اور کنبہ پرستی کی بات کرتا ہوں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ میں صرف سیاست کی بات کر رہا ہوں۔ جی نہیں، بدقسمتی سے سیاست کے شعبے کی اس بدی نے ہندوستان کے ہر ادارے میں کنبہ پرستی کو فروغ دیا ہے۔
  50. میرے ملک کے نوجوانو! میں آپ کے روشن مستقبل کے لیے ، آپ کے خوابوں کے لیے، میں بھائی بھتیجاواد کے خلاف لڑائی میں آپ کا ساتھ چاہتا ہوں۔
  51. اس امرت کال میں ہمیں آنے والے 25 سال میں ایک پل بھی بھولنا نہیں ہے۔ ایک ایک دن، وقت کا ہر ایک لمحہ، زندگی کا ہر ایک ذرہ، مادروطن کے لیے جینا اور تبھی آزادی کے دیوانوں کو ہمارا سچا خراج عقیدت ہوگا۔
  52. آزادی کا امرت مہوتسو، اب امرت کال کی سمت میں پلٹ چکا ہے، آگے بڑھ چکا ہے، تب اس امرت کال میں سب کی کوشش لازمی ہے۔ ٹیم انڈیا کا جذبہ ہی ملک کو آگے بڑھانے والا ہے۔  130 کروڑ اہل وطن کی یہ ٹیم انڈیا ایک ٹیم کی شکل میں آگے بڑھ کر کے تمام خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔ اسی پورے یقین کے ساتھ میرے ساتھ بولیے۔

جے ہند!

 

**********

 (ش ح –م ن –ا ب ن)

U.No:9164



(Release ID: 1852027) Visitor Counter : 382