امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ کا جناب راکیش جھنجھن والا کے انتقال پر اظہار تعزیت


جناب انمیت شاہ نے کہا کہ جناب جھنجھن والا کے اسٹاک مارکیٹ کے وسیع تجربات اور فہم سے انگنت سرمایہ کاروں کو ترغیب ملی

اسٹاک مارکیٹ سے متعلق اپنے نظریئے کے لئے انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Posted On: 14 AUG 2022 11:51AM by PIB Delhi

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے جناب راکیش جھنجھن والا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں جناب امیت شاہ نے کہا ہے ’’راکیش جھنجھن والا جی کے انتقال کی خبر سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں ان کے وسیع تجربات اور فہم نے انگنت سرمایہ کاروں کو ترغیب دی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے اپنے تجربات کے لئے انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میں ان کے خاندان والوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی شانتی‘‘۔

****

 

U.No: 9130

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1851819) Visitor Counter : 149