سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو نمائش کا افتتاح کیا

Posted On: 13 AUG 2022 4:49PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ناگپور میں واقع سینٹرل بس اسٹیشن (گنیش پیٹھ) میں سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کے ذریعہ منعقدہ مجاہدین آزادی اور جدوجہد آزادی کی عظیم شخصیات کی ایک تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

جناب گڈکری نے مجاہدین آزادی اور اس موقع پر موجود ان کے کنبہ اراکین کی عزت افزائی کی۔

آزادی کے 75 برسوں کا جشن منانے کے لیےسڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، بھارت کے ان لوگوں کی یاد میں جنہوں نے آزاد بھارت کے شاندار سفر میں اہم کردار کیا، ملک بھر کے 75 بس اسٹیشنوں پر نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔

ان نمائشوں میں جدوجہد آزادی اور بھارت کو آزادی دلانے میں اپنی جانیں قربان کر دینے والے بہادر مردو خواتین کی تصویر کشی کی جائے گی۔ ان نمائشوں میں آئین سازی اور ہمارے قائدین،  اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے مردو خواتین کے تعاون کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9113



(Release ID: 1851567) Visitor Counter : 128