کوئلے کی وزارت

جولائی میں کوئلے کا مجموعی پروڈکشن 11.37 فیصد بڑھ کر 60.42 ملین ٹن ہو گیا


چوبیس کوئلہ کانوں 100فیصد سے زیادہ پرودکشن درج کیا

Posted On: 11 AUG 2022 2:06PM by PIB Delhi

کوئلے کا مجموعی پروڈشن جولائی 2021 کے مقابلے جولائی 2022 کے دوران 54.25 ایم ٹی سے 11.37 فیصد بڑھ کر 60.42 ملین ٹن (ایم ٹی) ہو گیا ہے۔ وزارت کوئلہ کے عارضی اعدادوشمار کے مطابق، اس سال جولائی کے دوران کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) اور کیپٹیو مائنز/دیگر نے 11.12فیصد اور 44.37فیصد کے اضافے کے ساتھ بالتریب 47.33 ایم ٹی اور 9.80 ایم ٹی کوئلے کا پروڈکشن درج کرایا ہے۔  لیکن ایس سی سی ایل نےاس  ماہ کے دوران 32.51 فیصد کی منفی ترقی درج کی۔

کوئلے کی ٹاپ  37 کانوں میں سے 24 کانوں کا پروڈکشن اس سال جولائی کے دوران 100 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔ مزید سات کانوں کا پروڈکشن 80 اور 100 فیصد کے درمیان رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی، کوئلے کی ترسیل گزشتہ سال کے مقابلے جولائی 2022 کے دوران 62.49 ایم ٹی سے 8.51 فیصد بڑھ کر 67.81 ایم ٹی ہو گئی ہے۔ جولائی 2022 کے دوران، سی آئی ایل اور کیپٹیو مائنز/دیگر نے 8.17فیصد اور 40.78فیصد کی ترقی درج کراتے ہوئے بالترتیب 54.54 اور 9.91 ایم ٹی کی ترسیل کی۔

بجلی کی مانگ  میں اضافے کی وجہ سے جولائی 2021 میں 49.92 ایم ٹی کے مقابلے میں اس سال جولائی کے دوران پاور یوٹیلٹیز کی ترسیل 17.09 فیصد بڑھ کر 58.45 ایم ٹی ہو گئی ہے۔ کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار  میں  جولائی 2022 میں 4.76 فیصد اضافہ درج کیا گیاہے۔ جولائی 2022 میں بجلی کی مجموعی پیداوار جولائی 2021 کے مقابلے میں 4.29 فیصد زیادہ رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9030



(Release ID: 1850947) Visitor Counter : 90