قانون اور انصاف کی وزارت

جناب جسٹس ادے امیش للت بھارت کے 49ویں چیف جسٹس مقرر کئے گئے

Posted On: 10 AUG 2022 5:33PM by PIB Delhi

بھارت کے آئین کے آرٹیکل 124 کی شق (2) کے ذریعہ عطا کردہ اختیار کا استعمال کرتے ہوئے، صدر نے سپریم کورٹ کے جج جناب جسٹس ادے امیش للت کو بھارت کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ جسٹس ادے امیش للت 27 اگست 2022 کو بھارت کے 49ویں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔

جسٹس ادے امیش للت اگست 2014 کو بار کی جانب سے سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج کے طور پر تعینات کئے گئے تھے۔ جسٹس ایس ایم سکری کے بعد جسٹس للت بھارت کے دوسرے چیف جسٹس بنیں گے، جنھیں براہ راست بار سے سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ جس سکری نے، 1971 میں 13 ویں سی جے آئی کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جسٹس للت نے دو میعادوں تک سپریم کورٹ کی قانونی خدمات کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔

جسٹس یو یو للت کے سر کئی تاریخی فیصلوں کا سہرا بندھتا ہے۔

9 نومبر 1957 کو سولاپور، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے جسٹس للت جون، 1983 میں بار کونسل آف مہاراشٹر اینڈ گوا میں ایک وکیل کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی پریکٹس جنوری 1986 میں دہلی منتقل کرنے سے پہلے دسمبر 1985 تک بمبئی ہائی کورٹ میں پریکٹس کی۔

انھوں نے اکتوبر 1986 سے 1992 تک جناب سولی جے سوراب جی کے چیمبروں میں کام کیا اور جناب سولی جے سوراب جی کے اٹارنی جنرل فار انڈیا کے دور میں یونین آف انڈیا کے وکلاء کے پینل میں شامل تھے۔ 1992 سے 2002 تک انھوں نے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کے طور پر پریکٹس کی اور اپریل 2004 میں سپریم کورٹ کی طرف سے سینئر وکیل نامزد کئے گئے۔ انہیں جنگلات کے معاملات، موٹر گاڑیوں کی آلودگی، جمنا کی آلودگی وغیرہ سمیت بہت سے اہم معاملات میں امیکس کیورے (Amicus Curiae) بھی مقرر کیا گیا۔ 2 جی سے متعلق تمام معاملات میں ٹرائل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کے تحت انھیں سی بی آئی کے لئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8977



(Release ID: 1850738) Visitor Counter : 188