وزارتِ تعلیم
یو ایس نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے جناب دھرمیندر پردھان سے ملاقات کر کے ہندوستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا
جناب پردھان نے این ایس ایف سے غیر نمائندگی والے تعلیمی اداروں تک پہنچنے کے لیے کہا
ساتھ ہی مستقبل کی این ایس ایف اسکیموں میں ہنرمندی کے اداروں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
09 AUG 2022 4:05PM by PIB Delhi
یو ایس نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ اپنے تعاون کو گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ این ایس ایف کے ڈائریکٹر جناب سیتھورمن پنچناتھن نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت ایس ٹی ای ایم کے مطالعہ کے لیے ہندوستان کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی طاقت اس کی نوجوان آبادی اور مضبوط علمی بنیاد میں پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف خطوں کے مختلف اداروں میں ٹیلنٹ کا ایک خزانہ موجود ہے جس کی پرورش کے منتظر ہیں۔ لہذا این ایس ایف کو ملک کے اعلیٰ اداروں کے علاوہ غیر معروف اور اب تک غیر نمائندہ اداروں جیسے این آئی ٹیز، مرکزییونیورسٹیوں اور ریاستییونیورسٹیوں کے ساتھ اپنی مصروفیت کو بڑھانا چاہیے۔ این ای پی 2020 کے مطابق تعلیمی مہارت کے تسلسل کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب پردھان نے پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی اور کمیونٹی کالج جیسے اداروں تک پہنچ کر مہارت کے شعبے کو اس طرح کے تعاون کے دائرے میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
این ایس ایف ایک آزاد وفاقی ایجنسی ہے جس کی ذمہ داری سائنسی دریافت، تکنیکی اختراعات اور ایس ٹی ای ایم تعلیم کو فروغ دینے کی ہے۔ 8.8 بلین امریکی ڈالر کے بجٹ کے ساتھ، این ایس ایف ریاضی، کمپیوٹر سائنس اور سماجی علوم جیسے شعبوں میں وفاقی فنڈنگ کابڑاذریعہ ہے۔ این ایس ایف کے ساتھ ہندوستان کی مصروفیات میں چھ ٹیکنالوجی انوویشن ہب شامل ہیں جس کے تحت 8 ادارے جیسےآئی آئی ٹیز، آئی آئی ایس سی بنگلور اور دیگر 30 پروجیکٹس اور سائبر سیکیورٹی پر کچھ پروجیکٹس میں تعاون کر رہے ہیں۔ این ایس ایف کےڈائریکٹر ان مصروفیات کو بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے ہندوستان میں ہیں۔
ہندوستان کی ترجیحات کو دوہراتے ہوئے جناب پنچناتھن نے کہا کہ ہندوستان کی طرح امریکی حکومت کے ساتھ بھی معیاری تعلیم کی شمولیت اور رسائی ایک ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ این ایس اے غیر نمائندگی والے اداروں بشمول ہنر مندی سے وابستہ افراد کے ساتھ تعاون کے لیے پہنچ جائے گا، تاکہ ان جگہوں پر بھی ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا جا سکے۔
جناب پردھان نے اے آئی سی ٹی ای کی قیادت میں وزارت تعلیم سے کہا ہے کہ وہ این ایس ایف کے ساتھ مزید مشغولیت کے لیے ایک فریم ورک تیار کرے اور اس سلسلے میں دیگر متعلقہ وزارتوں سے بھی مشاورت کرے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8932
(Release ID: 1850324)
Visitor Counter : 187