مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فائیو جی اسپیکٹرم  نیلامی کی کامیابی ، حکومت کی پالیسیوں  پر صنعت  کے اعتماد کا ووٹ ہے: مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان


ڈجیٹل تقسیم سے نمٹنے کے لئے  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک واضح روڈ میپ فراہم کیا ہے

تقریباََ  ایک لاکھ 75 ہزار گاؤوں کو  آپٹیکل فائبر اور پانچ لاکھ 60 ہزار گاؤوں کو  4-جی موبائل سہولیات   فراہم کی گئی ہیں

سال 2025 تک  تمام  6 لاکھ گاؤوںمیں  آپٹیکل فائبر اور موبائل مواصلات کو یقینی بنانے کے لئے  کئی ارب ڈالر والا جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے

ایشیا اور اوشینیا  خطے کے لئے آئی ٹی یو  کے  ریجنل اسٹینڈرڈائزیشن  فورم  ( آر ایس ایف ) کا آج  افتتاح کیا جائے گا

Posted On: 08 AUG 2022 12:34PM by PIB Delhi

‘‘آج بھارت کا  ٹیلی مواصلات کا نیٹ ورک  دنیا میں  دوسرا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے،جس کی شرحیں سب سے سستی ہیں۔ یہ ترقی  مودی حکومت کی  مارکیٹ  کے لئے سازگار پالیسیوں  کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔’’ یہ بات  آج بھارت نے  ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ترقی   کی اسٹوری  کی وضاحت کرتے ہوئے  مواصلات کے  مرکزی وزیر مملکت  جناب دیبوسنگھ چوہان نے کہی۔ ایشیا اور اوشینیا خطے کے لئے  بین الاقوامی ٹیلی مواصلات کی یونین   کے ریجنل اسٹیڈرڈائزیشن   فورم  ( آر ایس ایف ) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیلی مواصلات کےشعبے میں  وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں مرتب کی گئی بھارت کی پالیسی کے  تین  بنیادی  ستون ہیں۔  صنعت کے لئے ‘‘ کاروبار کرنے میں آسانی’’ ، ‘‘ تمام شہریوں کے لئے ، جو دیہی اور دوردراز علاقوںمیں رہتے ہیں،‘‘ رہن سہن میں آسانی  اور آتم نربھر بھارت  یعنی  خودکفیل بھارت ’’

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011RSA.jpg

مواصلات کی وزار  ت   آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طورپر ایشیا  اور اوشینیا  خطے کے لئے  بین الاقوامی ٹیلی مواصلات   یونین  کے  ریجنل  اسٹینڈرائزیشن فورم   ( آر ایس ایف ) کی میز بانی کررہی ہے۔ اقوام متحدہ  کی ایجنسی   کی اس تقریب میں ایشیا اوشینیا کے خطے کے تقریباََ 20  ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ،جس کا آج یہاں جناب دیبوسنگھ چوہان نے افتتاح کیا۔  اس تقریب میں  حکومت ہند کے سکریٹری  ( ٹی ) جناب کے راجا رمن  ،  ممبر فائنانس  ، ڈجیٹل کمیونی کیشن   ، حکومت ہند  جناب منیش سنہا ،  حکومت  ہند  میں ایڈیشنل سکریٹری  (ٹی ) جناب وی ایل کانٹھا راؤ  ، آئی ٹی یو کے  اسٹڈی گروپ کے سربراہ جناب بلیل جاموسی  ،  آئی ٹی یو  کے ایشیا اور پیسیفک کے ریجنل آفس کی ریجنل ڈائریکٹر محترمہ  اتسوکو اکوڈا  جیسی اہم شخصیات  نے بھی شرکت کی ۔

ریجنل اسٹینڈرائزیشن فورم  کا موضوع  ہے ‘‘ ٹیلی مواصلات  / آئی سی ٹی  کے  ریگولیٹری  اور پالیسی  کے پہلو  ’’  اس کے بعد  بین الاقوامی ٹیلی مواصلات یونین – ٹی  اسٹڈی گروپ-3 ریجنل گروپ  ایشیا اور اوشینیا  (آئی ٹی یو  -ٹی   ایس جی  -3 عارضی – اے او )  کی چار رو ہ میٹنگ  9  اگست  2022سے 12 اگست   2022 تک منعقد ہوگی۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BJZS.jpg

بھارت میں  ٹیلی مواصلات کی اصلاحات کے ذریعہ تشکیل کردہ   مثبت اور دوررس ماحول کے بارے میں بات کرتے ہوئے   وزیر جناب دیبوسنگھ چوہان نے کہا کہ  یہ اصلاحات  صحت مند مسابقت  کو فروغ دینے ،صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنے ،  نقد رقم  کی فراہمی  ، سرمایہ کاری کی ہمت افزائی اور  ٹی ایس پی  پر ریگولیٹری بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت  ہوئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں   بھارت  میں  فائیو جی اسپیکٹرم کی حالیہ نیلامی سے 20 ارب ڈالر کی بولیاں  لگائی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی  ٹیلی مواصلات کی صنعت   کے اعتماد اور جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

انتیودیہ  کے فلسفے اور  قطار میں  موجود آخری شخص تک جدید ترین  ٹیلی مواصلات کی سہولیات   کو وسعت دینے   سے متعلق جناب دیبوسنگھ چوہان نے کہا کہ بھارت کے معزز وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ڈجیٹل تقسیم  سے نمٹنے کے لئے  ایک واضح روڈ میپ  فراہم کیا ہے۔ اس میں  ملک کے تمام  6 لاکھ گاؤوں تک آپٹیکل فائبر  پہنچانا شامل ہے اور  تمام گاؤوں کو  فورجی  موبائل مواصلات سے احاطہ کرنا شامل ہے ۔ انہوں نے  شرکاء کو بتایا کہ تقریباََ ایک لاکھ 75 ہزار گاؤوں کو پہلے ہی آپٹیکل فائبر فراہم کیا جاچکا ہے جبکہ  تقریباََ  5  لاکھ  60  ہزار گاؤوں میں فورجی موبائل سہولیات دستیاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  کئی ارب ڈالر کا ایک  جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے ،جس سے   تقریباََ تمام  چھ لاکھ گاؤوں  میں   2025 تک  آپٹیکل فائبر اور موبائل مواصلات  کو یقینی  بنایا جائے گا۔

ملک میں  فائیو جی  شروع کرنے کے بارے میں  جناب چوہان نے کہا کہ  بھارتی حکومت   ملک میں تیار کردہ  ،ڈیزائن کردہ  جدید ٹیلی مواصلات کی ٹکنالوجی کو  فروغ دے رہی ہے۔اس کے نتیجے میں   بھارت میں آج  فائیو جی موبائل مواصلات کا ایک مضبوط  اور ملک میں تیار کردہ نظام موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ  ‘‘اس سال کے آخر تک  امید ہے کہ ہم ملک میں تیار کردہ اور بنایا ہوا فائیو جی اسٹیک کا مشاہدہ کریں گے اور  بھارت میں  فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انجنئروں  نے  فائیو جی اسٹینڈرڈ   کا ایک سیٹ تیار کیا ہے ،جس سے  دیہی علاقے میں فائیو جی نیٹ ورک کو پھیلانے میں مدد ملے گی۔

جناب دیبو  سنگھ چوہان نے کہا کہ  آئی ٹی یو کے خطوط  پر بھارت   غیرمربوط علاقوں کو مربوط کرنے اور مواصلات کے لئے  ہر ایک کے حق   میں مدد کے لئے پوری  طرح عہد بستہ ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت آئی ٹی یو  کے وژن اور مقاصد کو پورا کرنے  کے لئے اپنے تعاون کو وسیع اور گہرا کرنے  کے لئے  کام کرتا رہے گا ۔

*************

ش ح۔وا۔رم

(08-08-2022)

U-8865

 


(Release ID: 1849780) Visitor Counter : 129