امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے ہینڈلوم کے قومی دن پر  ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی


ہندوستان کا ہینڈلوم سیکٹر ہمارے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے

2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 1905 میں آج ہی کے دن شروع ہونے والی سودیشی تحریک کی یاد میں اور اس قدیم ہندوستانی فن کو زندہ کرنے کے لیے 7 اگست کو قومی ہینڈلوم ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیاتھا

اس کا مقصدہم وطنوں کو دیسی بنکروں کی بنائی ہوئی ہینڈلوم مصنوعات استعمال کرنے کی ترغیب دینا بھی ہے

اس آٹھویں قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پر، آئیے ہم اپنے ہینڈلوم کی  وراثت کو محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینےنیز اپنےہینڈلوم بنکروں خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے عزم کومل کر  آگے بڑھائیں

Posted On: 07 AUG 2022 12:55PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ہینڈلوم کے قومی دن پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جناب امیت شاہ نےاپنے ایک متواتر  ٹویٹ میں کہا کہ ’’ہندوستان کا ہینڈلوم سیکٹر ہماری بیش بہا اور متنوع ثقافتی وراثت کی علامت ہے۔ 2015 میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1905 میں آج ہی کے دن  شروع ہونے والی سودیشی تحریک کی یاد میں اور اس قدیم ہندوستانی فن کو زندہ کرنے کے لیے 7 اگست کو قومی ہینڈلوم ڈے کے طور پرمنانے کا  اعلان کیاتھا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ "اس کا مقصد ملک کے باشندوں کو دیسی بنکروں کے ذریعہ بنائے گئے ہینڈ لوم مصنوعات کے استعمال کی ترغیب دینا بھی ہے۔ آئیے!اس 8ویں قومی ہینڈ لوم ڈے کے موقع پرہم اپنے ہینڈلوم کی وراثت کو محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینے نیز اپنے ہینڈلوم بنکروں، خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے مودی حکومت کے عزم کو مل کر آگے بڑھائیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8813

 


(Release ID: 1849391) Visitor Counter : 153