امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے جناب جگدیپ دھنکھڑ کو بھارت کے نائب صدر کے طور پر منتخب کئے جانے پر مبارک باد دی

کسان کے بیٹے جناب جگدیپ دھنکھڑ کا بھارت کے نائب صدر کے طور پر منتخب ہونا پورے ملک کے لئے مسرت کا باعث ہے

جناب دھنکھڑ جی اپنی طویل عوامی زندگی میں مسلسل عوام سے جڑے رہے ہیں، زمینی مسائل کی باریک سمجھ اور ان کے تجربے کا ایوان بالا کو یقیناً فائدہ ملے گا

وزیر داخلہ نے کہا کہ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر جناب جگدیپ دھنکھڑ آئین کے ایک مثالی محافظ ثابت ہوں گے، انھیں اس جیت پر مبارکباد دیتا ہوں

جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کے حلیفوں، دیگر جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کا جناب دھنکھڑ کی حمایت کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں

Posted On: 06 AUG 2022 8:24PM by PIB Delhi

امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے جناب جگدیپ دھنکھڑ کو بھارت کے نائب صدر جمہوریہ کے طور پر منتخب کئے جانے پر مبارک باد دی ہے۔ یکے بعد دیگرے کئے گئے ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’کسان کے بیٹے جناب جگدیپ دھنکھڑ کا بھارت کے نائب صدر کے طور پر منتخب ہونا پورے ملک کے لئے باعث مسرت ہے۔ جناب دھنکھڑ اپنی طویل عوامی زندگی میں مسلسل عوام سے جڑے رہے ہیں، زمینی امور کی باریک سمجھ اور ان کے تجربے کا ایوان بالا کو یقیناً فائدہ ملے گا۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر جناب جگدیپ دھنکھڑ آئین کے ایک مثالی محافظ ثابت ہوں گے، انھیں اس جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ساتھ ہی مودی جی کی قیادت میں این ڈی اے کے حلیفوں، دیگر جماعتوں و اراکین پارلیمنٹ کا دھنکھڑ جی کو حمایت دینے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

 

*************

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8794

06.08.2022


(Release ID: 1849255) Visitor Counter : 137