بجلی کی وزارت
ریاستوں اور اسٹیٹ پاور یوٹیلیٹیز کے ساتھ جائزہ، منصوبہ بندی اور نگرانی (آر پی ایم) میٹنگ کا انعقاد
جناب آر کے سنگھ نے آر پی ایم میٹنگ کے دوران ڈسکامس کی 10ویں مربوط درجہ بندی کا آغاز کیا
اسمارٹ پری پیڈ میٹرنگ موبائل ایپ اور ڈسکامس کے کنزیومر سروسز انڈیکس کو بھی لانچ کیا گیا
Posted On:
06 AUG 2022 9:11AM by PIB Delhi
ریاستوں اور اسٹیٹ پاور یوٹیلٹیز کے ساتھ جائزہ منصوبہ بندی اور نگرانی (آر ایم پی) میٹنگ 5 اگست 2022 کو نئی دہلی میں بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر کی موجود تھے۔ سکریٹری (بجلی)، سکریٹری (نئی اور قابل تجدید توانائی) کے ساتھ بجلی کی وزارت، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، پاور سیکٹر کے سی پی ایس ای اور مختلف ریاستوں کے پاور/توانائی کے محکموں اور ریاستی پاور یوٹیلیٹیز کے دیگر سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
میٹنگ میں پاور سیکٹر میں ملکی اہمیت کے کئی امور اور اجول بھارت اجول بھویشیہ کی تقریبات کے موقع پر 30 جولائی 2022 کو عزت مآب وزیر اعظم کے خطاب کی بنیاد پر متعلقہ شعبہ جاتی قابل عملیت اور پائیداری پر غور کیا گیا۔ ان میں سرکاری محکمے کے بجلی کے واجبات اور سبسڈی کے واجبات ،سرکاری محکموں میں پری پیڈ اسمارٹ میٹرنگ کے معاملے میں پیش رفت؛ انرجی اکاؤنٹنگ اور سبسڈی اکاؤنٹنگ اور ان کی وقت پر اور پیشگی ادائیگی کے مضبوط نظام کا قیام؛ ریگولر اور درست ٹیرف کا بروقت تعین؛ یوٹیلیٹی اکاؤنٹس کو بروقت حتمی شکل دینا؛ فیڈر اور ڈی ٹی میٹرنگ کی پیشرفت؛ ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آرڈی ایس ایس) کے معاملے پیش رفت؛ اور بجلی (دیر سے ادائیگی سرچارج اور متعلقہ معاملات) رولز، 2022 کے حوالے سے تعمیل شامل ہیں۔
میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر نے (i) پاور ڈسٹری بیوشن یوٹیلٹیز کی 10ویں انٹیگریٹڈ ریٹنگ، ii) ) ڈسکامس کی پہلی کنزیومر سروس ریٹنگ اور (iii) بھارت ای اسمارٹ موبائل ایپلی کیشن (بی ای ایس ایم اے) کا آغاز کیا۔
انٹیگریٹڈ ریٹنگ ایکسرسائز سال 2012 سے ہر سال کی جا رہی ہے جس کا مقصد مالی استحکام، کارکردگی میں عمدگی اور بیرونی ماحول اور سال بہ سال بہتری کو برقرار رکھنے کی ان کی اہلیت کا احاطہ کرنے والے پیرامیٹرز کی ایک رینج پر یوٹیلٹیز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ موجودہ ریٹنگ کی مشق میں ریٹنگ کے طریقہ کار کا جامع طور پرجائزہ لیا گیا ہے اور اس پر نظر ثانی کی گئی ہے، جو کہ اس سلسلے میں 10ویں ہے۔ ریٹنگ اب مالی کارکردگی پر زیادہ زور دیتی ہے، جبکہ ڈسکامس کی آپریشنل افادیت اور بیرونی ایکو سسٹم کا بھی جائزہ لیتی ہے۔ ڈسکام مالیات پر اثر انداز ہونے والے محرکات کی بنیاد پر ریٹنگ اب فطرت میں متحرک ہوگی۔ جامع شعبہ جاتی کوریج کے لیے پرائیویٹ ڈسکام اور ریاستی بجلی کے محکموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات urjadrishti.com پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ملک بھر میں بجلی کے صارفین کو بہترین درجے کی خدمات کو یقینی بنانےسے متعلق متعدد اصلاحاتی اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے، مرکزی وزیر نے مالی سال 2020-21 کے لیے ڈسکامس (سی ایس آر ڈی) کی پہلی کنزیومر سروس ریٹنگ کا بھی آغاز کیا۔ رپورٹ میں مختلف ڈسکامس میں صارفین کی خدمات کی موجودہ صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں صارفین کی خدمات کے کلیدی پیرامیٹرز جیسے آپریشنل بھروسہ مندی، کنکشن سروسز، میٹرنگ، بلنگ اور کلیکشن سروسز، غلطیوں کی اصلاح اور شکایات کے حل کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ڈسکامس کی ایک، سات نکاتی پیمانے پر مختلف شناخت شدہ پیرامیٹرز پر ریٹنگ کی گئی ہے۔ اس کا مقصد اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈسکامس کے بہترین طریقوں کو شیئرنگ کے قابل بنانا ہے اور ساتھ ہی ساتھ دیگر ڈسکامس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اہم شعبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کرنا ہے۔ رپورٹ recindia.nic.in پر دستیاب ہے۔
صارفین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک قدم کے طور پر، اسمارٹ میٹرنگ کے ملک گیر نفاذ کے لیے پری پیڈ اسمارٹ میٹرز کے واسطے ایک مفت موبائل ایپ بھی لانچ کیا گیا۔ یہ موبائل ایپ اسمارٹ میٹرز کے ڈیٹا پر مشتمل ہوگا اور صارفین کو یونٹوں اور رقم دونوں کے معاملے میں ان کے استعمال اور بقایا بجلی کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرے گا۔ یہ ایپ صارفین کو ان کے بجلی کے استعمال سے متعلق ریئل ٹائم میں معلومات تک رسائی اور الرٹس اور نوٹی فکیشن کی موصولی بھی کرائے گا۔ ایپ موبائل فون کے ذریعہ آسانی ادائیگی اور ریچارج کے لیے متعدد اختیارات اور گیٹ وے مثلاً یو پی آئی، نیٹ بینکنگ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ وغیرہ فراہم کراتا ہے ۔ اس موبائل ایپ کا مقصد صارفین کو تقریباً ریئل ٹائم میں اپنے بجلی کے استعمال پر کمانڈ حاصل کرنے کی خوشی فراہم کرانا ہے اور ان کی ضروریات کے مطابق بجلی کے استعمال میں ان کی مدد کرنا، توانائی کی کارکردگی کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کے رویے کو تبدیل کرنا، اور ساتھ ہی ان کے بلوں کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔ یہ موبائل ایپ مضبوط حفاظتی اقدامات کے ساتھ تیار گیا ہے اور انفرادی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مناسب طریقے سے لیس ہے۔
یہ اقدامات ایک موثر اور پائیدار بجلی کی تقسیم کے شعبے کی سمت میں راہ ہموار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 8761
(Release ID: 1849105)
Visitor Counter : 144