نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے لال قلعہ سے ارکان پارلیمنٹ کی بائک ریلی ‘‘ ہرگھر ترنگا’’


 کو جھنڈی دکھاکرروانہ کیا

نائب صدر جمہوریہ نے ارکان پارلیمنٹ پر زوردیا کہ وہ  قومی پرچم سے جذباتی وابستگی کو اپنے حلقوںمیں فروغ دیں

اب جبکہ ہم فخریہ طور پر اپنا قومی پرچم لہرارہے ہیں ، اس سے اتحاد اور عالمی بھائی چارے سے متعلق ہماری قومی اقدار کا بھی اظہار ہوتا ہے

Posted On: 03 AUG 2022 1:09PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ارکا ن پارلیمنٹ  اوردیگر منتخبہ نمائندوں پر زور دیا کہ وہ  آزادی کا امرت مہوتسو کے پیغام   اور قومی پرچم کے ساتھ جذباتی وابستگی کو عوام میں فروغ دیں ۔

نائب صدرجمہوریہ نے  ارکان پارلیمنٹ کی بائک ریلی  ‘‘ ہرگھر ترنگا’’ کو  لال قلعہ سے وجے چوک تک کے لئے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ ثقافت کی وزارت نے ہر گھر ترنگا کے بارے میں  بیداری پیدا کرنے کی غرض سے اس ریلی کا اہتمام کیا تھا۔ ہرگھر ترنگا  ، حکومت ہند کی ایک  پہل ہے  تاکہ بھارت کے شہریوں اور قومی پرچم کے درمیان جذباتی وابستگی کو پروان چڑھا یا جاسکے ۔ اس بائک ریلی میں مختلف وزیروں نے بھی شرکت کی ۔

اس پہل کے لئے ثقافت کی وزارت کی ستائش کرتے ہوئے،  جناب نائیڈو نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کی بدولت ہمیں   ان بے شمار قربانیوں کی یاد تازہ ہونی چاہئے جو ہمارے مجاہدین آزادی نے  نوآبادی حکمرانی کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے دی تھی۔ انہوں نے جدوجہدآزادی کے دور کی  بہادری اور سماجی ہم آہنگی کی داستانوں کو تفصیل سے بیان کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔  انہوں نے تجویز پیش کی کہ اب جبکہ ہم فخریہ طورپر اپنا قومی پرچم لہرارہے ہیں ، اس سے اتحاد ، یکجہتی اور عالمی بھائی چارے سے متعلق ہماری قومی اقدار کا بھی اظہار ہونا چاہئے اور ان اقدار کو  سربلند رکھا جانا چاہئے ۔

کامرس اورصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل  ، پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی ،  ثقافت کے وزی جناب کشن ریڈی  ، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی ، کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر  ، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال  ،  خارجی امور کے وزرائے مملکت  محترمہ میناکشی لیکھی اور جناب وی مرلی دھرن اور بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ نے بھی اس تقریب  میں  شرکت کی ۔

*************

 

ش ح۔ع م۔رم

U-8593


(Release ID: 1847814) Visitor Counter : 134