کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کرتے ہوئے اب تک 75000سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو منظوری دی ہے
پیوش گوئل نے کہا ہے کہ یہ تعداد ،جدت طراز ی دیکھنے اورترقی کو رفتار دینے سے متعلق وژن کی طاقت ظاہرکرتی ہے
تازہ ترین دس ہزار اسٹارٹ اپس کو 156 دن میں منظوری دی گئی جبکہ ابتدائی دس ہزار اسٹارٹ اپس کو 808 دن میں منظوری دی گئی تھی
بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو نظام کے ذریعہ 7.76 لاکھ روز گار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں
اننچاس فیصد اسٹارٹ اپس دوسرے اورتیسرے درجے کے شہروں کے ہیں
Posted On:
03 AUG 2022 9:41AM by PIB Delhi
کامرس وصنعت ،صارفین کے امور ،خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکز ی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج اعلان کیا ہے کہ بھارت نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کرتے ہوئے ، ملک میں 75000 اسٹارٹ اپس کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے زوردے کر کہا کہ یہ تعداد ، ایک وژن کی طاقت کو ظاہرکرتی ہے۔اور جدت طرازی اور صنعت کاری سے ترقی کو رفتار ملتی ہے۔
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی ایچ ٹی ) نے 75000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو منظوری دی ہے۔ یہ ایک سنگ میل ہے، جو آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر حاصل کیا گیا ہے ۔ اب جبکہ بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے، بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو جدت طرازی ،جوش وخروش اور صنعت کاری سے متعلق جذبے سے مسلسل تقویت فراہم ہورہی ہے۔
15 اگست 2015 کو لال قلعہ سے اپنے یوم آزادی کے خطاب کے دوران ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک ایسے نئے بھارت کا تصور پیش کیا تھا، جو اپنے عوام کی صنعت کاری سے متعلق صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائے گا۔اس کے بعد 16 جنوری کو ، اس تاریخ کو جسے اب اسٹارٹ اپ کا قومی دن قراردیا گیا ہے، ملک میں اختراعات ،جدت طرازی اوراسٹارٹ اپ کو پروان چڑھانے کی غرض سے ایک تنومند اور مستحکم ایکو نظام قائم کرنے کے لئے ایک منصوبہ عمل کا آغاز کیا گیا تھا۔اس کے بعد6سال کے دوران اس منصوبہ عمل کو بھارت کو تیسرا سب سے بڑا ایکونظام بنانے کی کامیاب سمت دی گئی ۔ یہ بات نمایاں کرنا دلچسپ ہے کہ حالانکہ ابتدائی دس ہزار اسٹارٹ اپس کو 808 دن میں منظوری دی گئی تھی لیکن تازہ ترین دس ہزار اسٹارٹ اپس کو محض 106 دن میں منظوری دی گئی ہے ۔اب جبکہ ایک دن میں 80سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو منظوری دی گئی ہے اور یہ تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اسٹارٹ اپ کلچر کا مستقبل بہت شاندار اور حوصلہ افزا ہے۔
اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام ،جسے ابتدا میں اسٹارٹ اپس کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کی غرض سے شروع کیا گیا تھا، آج بتدریج ترقی کرکے ان کے لئے آغاز کرنے کے ایک پروگرام میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام ، ہمہ گیر اقتصادی ترقی کا مترادف ہوگیا ہے۔
کل منظورشدہ اسٹارٹ اپس میں سے ، لگ بھگ بارہ فیصد اسٹارٹ اپ اطلاعاتی ٹکنالوجی ۔آئی ٹی سے متعلق خدمات انجام دیتے ہیں جبکہ 9 فیصد اسٹارٹ اپ ، حفظان صحت اور لائف سائنسز ،سات فیصد اسٹارٹ اپس تعلیم ، پانچ فیصداسٹارٹ اپس پیشہ ورانہ اور کاروبارسے متعلق خدما ت اور پانچ فیصد اسٹارٹ اپس زراعت سے متعلق خدمات انجام دیتے ہیں۔اس کے علاوہ بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو نظام نے اب تک متاثر کن تعداد میں 7.46لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ چھ سال کے دوران سالانہ 110 فیصدکا اضافہ درج ہورہا ہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ لگ بھگ 49فیصد ہمارے اسٹارٹ اپس ،دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں کے ہیں،جو ہمارے ملک کے نوجوانوں کی زبردست صلاحیتوں کا ایک اعتراف ہے۔
*************
ش ح۔ع م ۔رم
U-8575
(Release ID: 1847732)
Visitor Counter : 172