وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے برمنگھم سی ڈبلیو جی میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر بیڈمنٹن ٹیم کو مبارکباد دی

Posted On: 03 AUG 2022 9:11AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم سی ڈبلیو جی 2022 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر بیڈمنٹن ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

 مسلسل ٹویٹس میں ، وزیر اعظم نے کہا؛

"سری کدامبی،ستوک سائی راج، بس ریڈی، لکشیہ سین، شیٹی چراغ، ٹریسا جولی،آکارشی کشیپ، اشونی، گائیتری گوپی چند اورپی وی سندھو

کی ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کو مبارکباد۔ "

"بیڈمنٹن ہندوستان میں سب سے زیادہ قابل تعریف کھیلوں میں سے ہے۔ , کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ اس کھیل کو مزید مقبول بنانے اور آنے والے وقتوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لئے اس کے حصول یقینی بنانے میں  بہت دور تک اپنا اثر دکھائے گا۔ "

*************

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.8569

 


(Release ID: 1847691) Visitor Counter : 113