مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام  صنعت  نے وزیر اعظم کی ٹیلی کام اصلاحات کا مثبت رد عمل ظاہر کیا: 5 جی  اسپیکٹرم کی نیلامی سے 1,50,173 کروڑ روپے حاصل ہوئے

Posted On: 02 AUG 2022 12:05PM by PIB Delhi

 بھارتی حکومت  نے 72,098 میگاہرٹزا سپیکٹرم کو نیلامی کے لیے رکھا تھا، جس میں سے 51,236 میگاہرٹز اسپیکٹرم (کل کا 71فیصد) 1,50,173 کروڑ روپے کی بولی کے ساتھ فروخت کیا گیا ۔

 ایم/ ایس  اڈانی ڈیٹا نیٹ ورکس لمیٹڈ نے ایم ایم ویو بینڈ (26 گیگا ہرٹز) میں 400 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا ہے۔ ایم/ ایس بھارتی  ایئر ٹیل لمٹیڈ نے Ltd نے 900, 1800, 2100, 3300  میگا ہرٹز اور 26  گیگا ہرٹزبینڈز میں  19,867.8 میگا ہرٹز حاصل کیے ہیں۔ ایم/ ایس   ریلائنس جیو انفو کام لمٹیڈ نے 700, 800, 1800, 3300  میگا ہرٹز اور 26 گیگا ہرٹز میں 24,740 میگا ہرٹز ا سپیکٹرم حاصل کئے ہے۔ ایم/ ایس ووڈا فون  آئیڈیا لمٹیڈ نے  1800, 2100, 2500,  3300 میگا ہرٹز اور  26  گیگا ہرٹز میں 6,228 میگا ہرٹز ا سپیکٹرم حاصل کیا ہے۔

بولی کی کل رقم 1,50,173 کروڑ روپے کی  پر مشتمل ہے۔ اڈانی ڈیٹا نیٹ ورکس کے ذریعہ 212 کروڑ روپے/ بھارتی ایئرٹیل لمیٹڈ43,048 کروڑ روپے  کے ذریعہ ، ریلائنس جیو انفو کام کے ذریعہ 88,078 کروڑ روپے کے ذریعہ، جبکہ ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ کے ذریعہ  18,799 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی۔ تمام شرکاء کی طرف سے ادا کی جانے والی سالانہ قسط  کی رقم 13,365 کروڑ روپے ہے۔

سالانہ  قسطوں کی کمپیوٹنگ میں سود کی شرح 7.2فیصد ہے اور کچھ شرکاء پہلے سے زیادہ ادائیگی کر سکتے ہیں۔

600 میگا ہرٹز بینڈ کو پہلی بار نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ اس بینڈ کے لیے کوئی بولی نہیں لگائی۔ موبائل ٹیلی فونی کے لیے 600 میگاہرٹز بینڈ کا ڈیوائس ایکو سسٹم ابھی تک تیار نہیں ہوا ہے۔ آئندہ  چند سالوں میں یہ بینڈ اہم ہو سکتا ہے۔

700 میگاہرٹز میں، 5G ماحولیاتی نظام بہت اچھی طرح سے تیار ہوا ہے۔ اس میں سیل کا سائز بڑا ہے اور بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کم ہے۔ یہ بینڈ ایک بڑی رینج اور اچھی کوریج فراہم کرتا ہے۔ ایم/ ایس ریلائنس جیو نے پین انڈیا  10 میگا ہرٹز ا سپیکٹرم حاصل کیا ہے۔

ا سپیکٹرم کے لیے800 سے 2500 کے بیج بینڈز کے لیے، شرکاء نے بنیادی طور پر صلاحیت کو بڑھانے اور 4جی کوریج کو بہتر بنانے کے لیے بولیاں لگائی گئیں۔

مڈ بینڈ یعنی 3300 میگا ہرٹز بینڈ ہائی تھرو پٹ فراہم کرنے میں اہم ہے۔ سبھی تینوں موجودہ آپریٹرز نے اس بینڈ میں اسپیکٹرم حاصل کیا ہے۔ آپریٹرز کی جانب سے موجودہ 4جی صلاحیت کو بڑھانے اور 3300 میگا ہرٹز بینڈ میں 5 جی خدمات فراہم کرنے کا امکان ہے۔

ایم ایم ویو بینڈ میں یعنی 26 گیگا ہرٹز کا تھرو پٹ زیادہ ہے لیکن حد بہت کم ہے۔ بینڈ کو کیبٹیو  یا غیر عوامی نیٹ ورک کے لیے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ فکسڈ وائرلیس رسائی(ایف ڈبلیو اے) دنیا بھر میں اس بینڈ میں مقبول ہو رہی ہے۔ ایف ڈبلیو اے کو اعلی کثافت/ بھیڑ بھاڑ والے شہری علاقوں میں فائبر کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چاروں شرکاء نے اس بینڈ میں اسپیکٹرم حاصل کئے ہیں۔

 ایم ایس  میٹل سکریپ ٹریڈنگ کارپوریشن (ایم ایس ٹی سی) ،  بھارتی حکومت کا ایک پی ایس یو  نیلام  کار ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دی گئی اصلاحات اور واضح پالیسی ہدایت کے نتیجے میں اسپیکٹرم کی نیلامی کامیاب  رہی  ہے۔ اس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اسپیکٹرم کی تقسیم کا عمل مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو جائے گا اور 5جی خدمات ستمبر/اکتوبر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کے لیےا سپیکٹرم نہایت  اہم ہے۔ا سپیکٹرم کی بہتر دستیابی کے ساتھ، خدمات کے معیار میں بھی بہتری کی امید ہے۔

حاصل کردہ اسپیکٹرم کی تعداد اور قابل ادائیگی رقم کی بولی لگانے والوں کے حساب سے تفصیلات درج ذیل ہیں۔

 

کانٹٹم

آپریٹر

700 میگا ہرٹز

  میگا800 ہرٹز

900

میگا ہرٹز

1800

 میگا ہرٹز

 میگا 2100  

   ہرٹز

2500 میگا ہرٹز

3300 میگا ہرٹز

26

 میگا ہرٹز

میزان

 نیلامی کے لئے رکھے گئے کل اسپیکٹر کی تعداد

550

136

74

267

160

230

7,260

62,700

72,098

ایم / ایس اڈانی ڈیٹا نیٹ ورکس لمٹیڈ

0

0

0

0

0

0

0

400

400

 بھارتی ایئر ٹیل لمٹیڈ

0

0

12.8

25

30

0

2,200

17,600

19,867.8

ریلائس جیو انفو کام لمٹیڈ

220

20

0

60

0

0

2,440

22,000

24,740

 ووڈا فون آئیڈیا لمٹیڈ

0

0

0

3.4

5

20

850

5,350

6,228.4

میزان

220

20

12.8

88.4

35

20

5490

45,350

51,236.2

فیصد اسپیکٹرم نیلامی کی گئی

40%

15%

17%

33%

22%

9%

76%

72%

71%

 ادا کی گئی نیلامی کی رقم(کروڑ روپے میں)

آپریٹر

700 میگا ہرٹز

  میگا800 ہرٹز

900

میگا ہرٹز

1800

 میگا ہرٹز

 میگا 2100  

   ہرٹز

2500 میگا ہرٹز

3300 میگا ہرٹز

26

 میگا ہرٹز

میزان

ایم / ایس اڈانی ڈیٹا نیٹ ورکس لمٹیڈ

0

0

0

0

0

0

0

212

212

 بھارتی ایئر ٹیل لمٹیڈ

0

0

349

2,763

2,680

0

31,700

5,592

43,084

ریلائس جیو انفو کام لمٹیڈ

39,270

1050

0

7,028

0

0

33,740

6,990

88,078

 ووڈا فون آئیڈیا لمٹیڈ

0

0

0

584

500

650

15,150

1,915

18,799

میزان

39,270

1050

349

10,375

3,180

650

80,590

14,709

1,50,173

 

*************

 

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.8525



(Release ID: 1847355) Visitor Counter : 182