وزارت دفاع
بھارت اورفرانس کی بحری فوجوں کے درمیان ،بحر اوقیانوس میں فوجی مشقوں کا انعقاد
Posted On:
01 AUG 2022 11:55AM by PIB Delhi
آئی این ایس ترکش نے ، بیرون ملک اپنی طویل دوری کی تعیناتی کے دوران ،شمالی بحر اوقیانوس میں فرانس کی بحریہ کے جہازوں کےساتھ مل کر 29 اور 30 جولائی 2022 کو بحری ساجھیداری مشق (ایم پی ایکس ) کا انعقاد کیا۔
ترکش اور فرانسیسی بیڑے کے ٹینکر ایف این ایس سومّے کےدرمیان سمندر میں تازہ رسد بھیجنے سے متعلق مشق منعقد کی گئی ۔ اس کے بعد بحری نگرانی کرنے والے طیارے ‘‘ فالکن -50’’ کے ساتھ مشترکہ طورپر فضائی آپریشن کئے گئے ، جن کے دوران میزائل کی بہت سی نقلی سرگرمیوں اور فضائی دفاع سے متعلق شعبوں کا انعقاد کیا گیا۔
ان زمینی اور فضائی مشقوں کا کامیاب انعقاد ، اعلیٰ درجہ کی پیشہ ورانہ خصوصیات اور دونوں ملکو ں کی بحری فوجوں کےدرمیان موجود ہم آہنگی کی علامت ہے ۔
*************
ش ح۔ع م ۔رم
(01-08-2022)
U-8458
(Release ID: 1846903)
Visitor Counter : 209