نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی او پی ایس ایتھلیٹ اور ایس اے آئی این سی او ای میں تربیت حاصل کرنے والی بندیا رانی نے اپنے اولین دولت مشترکہ کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

Posted On: 31 JUL 2022 5:41PM by PIB Delhi

ویٹ لفٹر بندیا رانی دیوی نے دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران خواتین کے 55 کلو گرام زمرے میں نقرئی تمغہ حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے مجموعی طور پر 202 کلو گرام (86 کلو گرام + 116 کلو گرام) وزن اٹھایا۔

منی پور کی بندیا رانی نے ایک دہائی سے بھی کم عرصہ قبل اپنے آبائی شہر امپھال میں ویٹل لفٹنگ شروع کی تھی۔ اس کھیل کو اپنانے کے بعد تین برسوں سے بھی عرصے میں انہیں امپھال میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے نیشنل سینٹر آف ایکسلینس (این سی او ای) کے لیے منتخب کر لیا گیا اور وہاں سے انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

این سی او ای امپھال میں تین برسوں کی مسلسل تربیت اور محنت شاقہ کے بعد، انہیں 2019 میں ایس اے آئی کے پٹیالہ ریجنل سینٹر میں انڈین نیشنل کیمپ کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

انہوں نے گذشتہ کئی برسوں کے دوران متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں فتح حاصل کی جن میں دولت مشترکہ سینئر چیمپئن شپ 2019 میں جیتا گیا طلائی تمغہ، سال 2021 میں اسی مقابلے میں جیتا گیا نقرئی تمغہ  بھی شامل  ہیں، لیکن انہیں سب سے بڑی بین الاقوامی کامیابی 30جولائی کی شب  اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے برمنگھم میں کھیلے جا رہے دولت مشترکہ کھیلوں کے 55کلو گرام زمرے کے تحت مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتا۔

اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ سی ڈبلیو جی کے لیے ہمارے کامن ویلتھ چیمپئنس بہتر طور پر تیار ہوں، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) نے ایس اے آئی کے تحت تربیت اور مقابلوں کے لیے اپنے سالانہ کلنڈر (اے سے ٹی سی) کے توسط سے مجموعی طور پر 2563336 روپئے کی رقم فراہم کی ۔ اس اسکیم کے تحت بندیارانی سمیت دیگر ویٹ لفٹرس کو مقابلوں سے قبل برمنگھم بھیجا گیا تاکہ وہ بڑے مقابلے سے قبل وہاں کے حالات سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ بندیارانی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے ترقیاتی گروپ کا بھی حصہ ہیں، یہ اسکیم انہیں 25000 روپئے کے بقدر کے ماہانہ مشاہرے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کے لیے انفرادی تعاون بھی فراہم کراتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7834


(Release ID: 1846817) Visitor Counter : 134