وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

چنئی میں 44 ویں چیس اولمپیاڈ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب  کا متن

Posted On: 28 JUL 2022 9:16PM by PIB Delhi

گڈ ایویننگ چنئی! ونکّم! نمستے!

تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی جی، تمل ناڈو  کے وزیراعلی جناب ایم کے اسٹالن جی، وزراء اور  معززین، ایف آئی ڈی ای کے صدر  جناب آر کے ڈی، دورکووِچ جی، اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے  شطرنج کے تمام کھلاڑیوں  اور ٹیموں، دنیا بھر سے آئے شطرنج کے شائقین، خواتین وحضرات، میں بھارت میں منعقد ہونے والے 44  ویں چیس  اولمپیاڈ میں  آپ سب کا استقبال کرتا ہوں۔ شطرنج کا سب سے  باوقار ٹورنامنٹ بھارت میں منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں پر اس  کی شروعات ہوئی تھی۔ یہ ٹورمنٹ یہاں پر  بھارت کی تاریخ میں اہمیت  رکھنے والے ایک خاص  وقت  پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ وہ سال  ہے جب ہم  انگریزی حکومت سے آزادی کا 75 واں  سال منا رہے ہیں۔ یہ ہماری آزادی کا امرت مہوتسو ہے۔ ہمارے ملک کے لئے  ایسے اہم وقت   پر آپ کی یہاں موجودگی اعزاز کی بات ہے۔

دوستو،

میں اس ٹورنامنٹ کے منتظمین کی تعریف کرنا چاہوں گا، بہت کم مدت میں انہوں نے  شاندار انتظامات کئے ہیں۔ بھارت میں ہم لوگ ‘اتیتھی دیوو بھو’ جس کا مطلب ہے کہ ‘مہمان دیوتا  جیسا ہوتا ہے’۔ ہزاروں سال پہلے سنت تروولور نے کہا تھا   :

 इरुन-दोम्बी इलवाड़-वदेल्लाम् विरून-दोम्बी वेड़ाणमई सेय्दर् पोरुट्टु اس کا مطلب ہے روزگار کمانے اور  گھر میں رہنے کا اصل مقصد مہمان نواز بننا ہے۔ ہم آپ کے آرام کا انتظام کرنے کے لئے ہر کوشش  کر یں گے۔ آپ بساط پر اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرسکیں، اس کے لئے ہم آپ کی مدد کریں گے۔

دوستو،

44واں  چیس اولمپیاڈ  ایسا ٹورنامنٹ رہا ہے، جس میں بہت سی  باتیں پہلی بار ہوئی ہیں اور  بہت سے ریکارڈ بنے ہیں۔ یہ بھی پہلی  بار ہو رہا ہے کہ چیس اولمپیاڈ  کا انعقاد  بھارت میں کیا جا رہا ہے، جہاں سے  چیس کا  آغاز ہوا تھا۔ تین دہائیوں میں  ایشیاء  میں یہ پہلی بار آیا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ  تعداد میں ممالک شرکت کررہے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ تعداد  ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس میں خواتین کے شعبے میں سب سے زیادہ تعداد میں اندراج کیا گیا ہے۔ پہلی بار  چیس اولمپیاڈ میں مشعل  برداری  شروع کی گئی ہے۔ یہ چیس  اولمپیاڈ  ہمارے لئے یاد گار ہوگا کیونکہ یہ  ہماری آزادی کا 75  واں سال ہے۔ چیس اولمپیاڈ کے لئے مشعل  75 آئیکونک مقامات  پر لے جائی گئی۔ اس کے لئے 27000  کلو میٹر  کا سفر طے کیا  گیا، جس سے نوجوان ذہنوں کو شطرنج اختیار کرنے کی تحریک ملی۔ یہ بھی ہمارے  لئے فخر کی بات ہے کہ چیس اولمپیاڈ کے لئے مشعل برداری  مستقبل میں ہمیشہ بھارت سے  ہی  شروع ہوگی۔ ہر ایک ہندوستانی شہری کی جانب سے میں  اس اقدام کے لئے ایف آئی ڈی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوستو،

جس مقام پر اس چیس اولمپیاڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وہ بہت ہی موزوں ہے۔ تمل ناڈو میں بہت سے  مندر ہیں، جہاں پر  خوبصورت مجسمہ  سازی کی گئی ہے، جن میں مختلف کھیلوں کی نمائندگی کی گئی ہے۔ کھیلوں کو ہماری ثقافت میں ہمیشہ ہی  بہت اہم سمجھا  گیا ہے۔ در حقیقت تمل ناڈو میں  آپ کو  چترنگا ولبھ ناتھر کا ایک مندر ملے گا۔ ترو پوروا نور میں  واقع اس مندر سے  شطرنج سے متعلق ایک دلچسپ داستان وابستہ ہے۔ بھگوان بھی ایک رجکماری کے ساتھ  شطرنج  کھیلتے ہیں! فطری بات ہے کہ تمل ناڈو کا  شطرنج کے  ساتھ ایک مضبوط  تاریخی  تعلق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  بھارت کے لئے یہ  چیس پاور ہاؤس ہے۔ یہ بھارت میں شطرنج کے  کئی گرانڈ ماسٹر  کی جائے  پیدائش  ہے۔ یہ  نفیس  اذہان م متحرک ثقافت اور دنیا کی سب سے پرانی زبان کی  سرزمین  ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو  چنئی   ، مہابلی پورم  اور آس پاس کے علاقوں میں جانے کا موقع  ملے گا۔

دوستو،

کھیل خوبصورت ہوتے ہیں، کیونکہ ان میں  متحد کرنے کی طاقت پنہاں ہوتی ہے۔ کھیل  لوگوں اور معاشروں کو قریب لاتی ہے۔ کھیل ٹیم ورک کے جذبے کو  فروغ دیتے ہیں۔ دو سال قبل دنیا نے   اس  صدی کی سب سے بڑی  عالمی  وبا سے لڑنا شروع کیا تھا، ایک لمبی مدت تک زندگی جیسے ٹھہر گئی تھی۔ ایسے وقت میں کھیلوں کے مختلف ٹورنامنٹ ہی تھے ، جو  دنیا کو  ایک دوسرے کے قریب لائے۔ ہر ایک ٹورنامنٹ نے یہ اہم  پیغام دیا  - ہم لوگ جب ملتے ہیں، تو زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ ہم لوگ جب ایک ساتھ ہوتے ہیں، تو زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔ میں یہی جذبہ یہاں پر بھی دیکھ رہا ہوں۔ کووڈ کے بعد کے دور میں ہمیں  جسمانی اور ذہنی دونوں  طرح کی فٹنس اور تندرستی کی اہمیت کا احساس کرایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  کھیلوں کے باصلاحیت لوگوں حوصلہ افزائی کرنا اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنا اہمیت رکھتا ہے۔

دوستو،

 مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ  بھارت میں کھیلوں  کے لئے موجودہ دور سے بہتر کوئی وقت نہیں رہا ہے۔ بھارت نے اولمپکس، پیرا لمپکس اور  ڈیف لمپکس میں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ  کیا  ہے۔ ہمیں  ایسے  کھیلوں میں بھی  وقار حاصل ہوا ہے، جن میں ہم اس سے  پہلے کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ آج  کھیلوں کو  پروفیشن کے اعتبار سے بہترین  پسند سمجھا جاتا ہے۔ دو اہم عوامل کے مناسب طور پر مل جانے سےبھارت  میں کھیل کا کلچر مضبوط ہو رہا ہے۔ ان میں سے ایک تو  نوجوانوں کی توانائی  ہے اور دوسرا موافق  ماحول۔ ہمارے با صلاحیت نوجوان، خصوصی طور پر چھوٹے قصبوں اور  گاؤں کے نوجوان ملک کے لئے اعزاز حاصل کر رہے ہیں۔ بھارت نے  کھیلوں کے سلسلے میں انقلاب کے لئے خواتین کا رول حوصلہ افزا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے انتظامی فریم ورک تحریک دینے والے ڈھانچوں اور  بنیادی ڈھانچے کی کایا پلٹ کی گئی ہے۔

دوستو،

بین الاقوامی کھیلوں کے معاملے میں آج کا دن بہت اچھا ہے۔ بھارت میں  44  واں چیس اولمپیاڈ  شروع ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں آج ہی کے دن  22  ویں دولت مشترکہ کھیل شروع ہوں گے۔ دنیا کے بہت سے  حصوں کے ہزاروں ایتھلیٹس اپنے ملکوں کی  شان میں اضافے کے لئے کوشش کریں گے۔ ان سبھی کے لئے میں نیک خواہشات کا اظہا کرتا ہوں۔

دوستو،

کھیلوں میں کبھی  کوئی نقصان میں نہیں رہتا۔ ان میں جیتنے والے ہوتے ہیں اور مستقبل میں جیتنے والے بھی ہوتے ہیں۔ میں 44  ویں چیس  او لمپیاڈ   کے لئے یہاں جمع ہونے والی تمام  ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کاا ظہار کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ  بھارت کے بارے میں شاندار یادیں لے کر جائیں گے اور  آنے والے وقت میں  وہ آپ کے لئے بیش قیمت سرمایہ ہوگا۔ بھارت ہمیشہ  کھلے دل سے  آپ کا استقبال کرے گا۔ آپ کی بہترین کارکردگی کے لئے نیک خواہشات ۔ اب میں 44  ویں چیس اولمپیاڈ کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔ کھیل شروع کئے جائیں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا گ - ق ر)

(29-07-2022)

U-8340


(Release ID: 1846081) Visitor Counter : 169