مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاک خانوں کے ذریعے راکھی کے لفافوں کی فروخت


دلّی  پوسٹل سرکل نے دلّی شہر میں ڈاک خانوں کے ذریعے اعلیٰ معیار کے راکھی کے لفافوں کی فروخت کے لئے خصوصی بندوبست کئے ہیں

یہ لفافے منفرد ٹیکسچر کے اور پوری طرح واٹر پروف اور  ایئر پروف ہیں
لفافے پرکشش ڈیزائن میں دستیاب ہیں  اور آسانی سے سیل لگانے کے لئے  پیل آف اسٹرِپ کی سیل  لگانے کی بھی سہولت ہے

Posted On: 28 JUL 2022 3:00PM by PIB Delhi

’’ رکشا بندھن ‘‘ 11 اگست  ، 2022 ء کو منایا جا رہا ہے۔ محکمہ ڈاک عام لوگوں کے لئے بہت سی خدمات فراہم کرتا ہے ۔ رکھشا بندھن کے موقع پر محکمہ ڈاک نے خصوصی راکھی لفافے جاری کئے ہیں۔ دلّی پوسٹل سرکل نے دلّی شہر میں ڈاک خانوں کے ذریعے نہایت مضبوط ، نہ پھٹنے والے ،  واٹر پروف، ہلکے وزن والے اور خوبصورت پرنٹنگ کے ساتھ اعلیٰ معیار کے راکھی لفافوں کی فروخت کا خصوصی انتظام کیا ہے۔

لفافوں کا ٹیکسچر منفرد ہے اور یہ مکمل طور پر واٹر پروف اور نہ پھٹنے والے ہیں۔ راکھی  کے لفافے 11 سینٹی میٹر × 22 سینٹی میٹر کے مناسب سائز میں دستیاب ہیں اور آسانی سے سیل کرنے کے لئے پیل آف اسٹرپ کے ذریعے آسان سیل لگائی جا سکتی ہے  ۔ 

ان راکھی کے لفافوں کی قیمت کم رکھی گئی ہے ، جو 15 روپئے فی لفافہ ہے  ۔ دلّی کے ڈاک خانوں میں راکھی کے لفافوں کی فروخت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے  اور یہ 8 اگست ، 2022 ء تک ریاست کے اندر بھیجنے کے لئے اور 7 اگست ، 2022 ء تک دوسری ریاستوں میں بھیجنے کے لئے دستیاب ہوں گے ۔

مہربانی کرکے اپنے قریب ترین  ہیڈ پوسٹ آفس سے رجوع کریں اور راکھی کے لفافے خریدیں اور انہیں ڈاک خانے کے ذریعے اپنے عزیزوں کو بھیجیں ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 8308



(Release ID: 1846016) Visitor Counter : 109