کابینہ

کابینہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈویلپمنٹ و پنچایتی راج (این آئی آر ڈی پی آر) اور یونیورسٹی آف ریڈنگ (یو او آر) برطانیہ (یوکے) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی

Posted On: 27 JUL 2022 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 جولائی 2022:

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ترقی پذیر ممالک میں زراعت اور دیہی ترقی کے شعبے میں اشتراک کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈویلپمنٹ و پنچایتی راج (این آئی آر ڈی پی آر) اور یونیورسٹی آف ریڈنگ (یو او آر) برطانیہ (یوکے) کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامے سے آگاہ کیا گیا۔ اس مفاہمت نامے پر مارچ 2022 میں دستخط کیے گئے تھے۔

اثر:

  اس مفاہمت نامے سے این آئی آر ڈی پی آر فیکلٹی کو ان کے علم کے حصول اور توسیع میں مدد ملے گی اور زراعت، غذائیت اور دیہی ترقی میں ایک بین الاقوامی پیشہ ورانہ نیٹ ورک تیار کیا جائے گا۔

دونوں ادارے مل کر زرعی معاشیات، دیہی ترقی، روزگار اور تغذیہ کے مطالعے میں کافی حد تک تحقیقی مہارت لا سکتے ہیں جو تحقیق و صلاحیت سازی کے ابھرتے ہوئے بین شعبہ جاتی سیکٹر کے لیے مطلوب ہے۔

پس منظر:

  این آئی آر ڈی پی آر دیہی ترقی کے شعبے میں مختلف تحقیقی سرگرمیوں میں یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ساتھ مختلف شعبوں جیسے توانائی کے اخراجات کی پیمائش کے ذریعے تغذیہ کی تشخیص میں بہتری، کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں زرعی روزگار کی تحقیق میں ویئریبل ایکسیلرومیٹرک اور سینسر پر مبنی آلات کا استعمال اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے شعبے میں شامل رہا ہے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

8246 U. No.

 



(Release ID: 1845543) Visitor Counter : 117