کابینہ

کابینہ نے فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے ضمانتوں پر دستخط کو منظوری دے دی

Posted On: 27 JUL 2022 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 جولائی 2022:

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے بھارت میں فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے ضمانتوں پر دستخط کو منظوری دے دی ہے۔

فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ 11 تا 30 اکتوبر 2022 کے درمیان بھارت میں منعقد ہونے والا ہے ۔ بھارت پہلی بار اس دو سالہ یوتھ ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن فیفا ویمنز مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ 2017 سے مثبت وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک ویمنز فٹ بال کے لیے ایک اہم لمحے کی تیاری کر رہا ہے جب دنیا بھر کی بہترین نوجوان خواتین فٹبالرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس موقر ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی۔

مالی اخراجات:

کھیل کی دیکھ بھال، اسٹیڈیم پاور، انرجی اور کیبلنگ، سٹیڈیا اور ٹریننگ سائٹ برانڈنگ وغیرہ کے شعبے کے لیے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو 10 کروڑ روپے کی مالی مدد نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف) کی اسکیم کے لیے مختص بجٹ سے پوری کی جائے گی۔

اسکیم کے مقاصد:

  • فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ انڈیا 2022 کے ذریعے ملک میں خواتین فٹ بال کو مستحکم کرنے کا امکان ہے۔
  • فیفا انڈر 17 مینز ورلڈ کپ 2017 سے مثبت وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوم خواتین فٹ بال کے لیے ایک اہم لمحے کی تیاری کر رہی ہے جب دنیا بھر کی بہترین نوجوان خواتین فٹبالرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقر ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی۔ ایک مثبت ورثہ پیدا کرنے کے لیے مندرجہ ذیل مقاصد پر غور کیا گیا ہے:
  • فٹ بال لیڈرشپ اور فیصلہ ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنا
  • مزید لڑکیوں کو بھارت میں فٹ بال کھیلنے کی ترغیب دینا
  • کم عمری سے ہی مساوی کھیل کے تصور کو معمول پر لاکر صنفی شمولیت کی حمایت کرنا
  • بھارت میں خواتین کے لیے فٹ بال کے معیار کو بہتر بنانے کا موقع
  • خواتین کے کھیل کی تجارتی قدر کو بہتر بنانا

جواز:

فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ ایک پروقار ایونٹ ہے اور یہ پہلی بار بھارت میں منعقد ہوگا۔ اس سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب ملے گی اور بھارت میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس ایونٹ سے نہ صرف بھارتی لڑکیوں میں فٹ بال بحیثیت پسندیدہ کھیل کے طور پر فروغ ملے گا بلکہ وہ ایک پائیدار میراث بھِ پیداکرے گا جس سے ملک میں لڑکیوں اور خواتین کو عام طور پر فٹ بال اور کھیلوں کو اپنانے میں مدد ملے گی۔

پس منظر:

فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ 17 سال سے کم یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کھلاڑیوں کی عالمی چیمپئن شپ ہے جس کا انعقاد فیفا کرتا ہے۔ اس ایونٹ کا آغاز 2008 میں ہوا تھا اور روایتی طور پر جفت اعداد والے سالوں میں منعقد کیا جاتا ہے۔ ایونٹ کا چھٹا ایڈیشن اوروگوئے میں 13 نومبر سے یکم دسمبر 2018 کے دوران منعقد ہوا تھا۔ فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کا موجودہ چیمپئن اسپین ہے۔ فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ انڈیا 2022 ٹورنامنٹ کا ساتواں ایڈیشن ہوگا جس میں بھارت سمیت 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اے آئی ایف ایف نے مقابلے کے میچوں کو 3 مقامات یعنی (الف) بھونیشور؛ (ب) نوی ممبئی اور (ج) گوا میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ بھارت نے 6 سے 28 اکتوبر 2017 کے دوران ملک میں 6 مختلف مقامات پر یعنی نئی دہلی، گوہاٹی، ممبئی، گوا، کوچی اور کولکتہ میں فیفا انڈر 17 مینز ورلڈ کپ انڈیا-2017 کی کامیابی سے میزبانی کی تھی۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 8248

 



(Release ID: 1845541) Visitor Counter : 154