صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منکی پاکس اپ ڈیٹ: دہلی معاملہ


این آئی وی پونے کی تشخیص نے دہلی کے ایک باشندے میں منکی پاکس کی تصدیق کردی

مذکورہ مریض لوک نائک اسپتال میں آئسولیشن سینٹر میں مریض رو بہ صحت ہے

ڈی جی ایچ ایس کی جانب سے آج دہلی میں اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد ہوگا

Posted On: 24 JUL 2022 1:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 جولائی 2022 :

دہلی کے 34 سالہ شخص کو منکی پاکس کے مشتبہ کیس کے طور پر لوک نائک اسپتال میں آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔ تشخیص کی تصدیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) پونے نے کی ہے۔ اس وقت یہ مریض لوک نائک اسپتال کے نامزد آئسولیشن سینٹر میں رو بہ صحت ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود کے رہنما خطوط کے مطابق اس کیس کے قریبی رابطوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ صحت عامہ میں مزید مداخلتیں جیسے انفیکشن کے ماخذ کی شناخت، رابطہ ٹریسنگ میں اضافہ، نجی پریکٹیشنرز کی ٹیسٹ سینسی ٹائزیشن وغیرہ کی جارہی ہیں۔ ڈی جی ایچ ایس کی جانب سے آج سہ پہر تین بجے صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ لینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 8055


(Release ID: 1844409) Visitor Counter : 155