وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے لیے لازمی فوجی سروس

Posted On: 22 JUL 2022 1:33PM by PIB Delhi

 

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب ارون کمار ساگر اور دیگر کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے مسلح افواج میں نوجوانوں کی لازمی خدمات کے لیے کوئی اسکیم نہیں بنائی ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کے نفاذ میں سینک اسکولوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔ حکومت نے این جی اوز/ پرائیویٹ اسکولوں/ ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کو منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے اسکولوں کے لیے دستیاب ہے، بشرطیکہ درخواست دہندہ  اسکول  اہلیت کے معیار پر پورا اترنے اور بعد ازاں این جی اوز/ پرائیویٹ/ ریاستی حکومت کےاسکولوں کے ساتھ سینک اسکولس سوسائٹی کی طرف سے  میمورنڈم آف ایگریمنٹ (ایم او اے) پر دستخط کر چکے ہوں ۔

بھرتی ریلیاں مسلح افواج کے ذریعہ منعقد کی جاتی ہیں جس کا مقصد ملک کے قبائلی علاقوں سمیت تمام اضلاع کو شامل کرنا ہے۔

 

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 7956

 

 


(Release ID: 1843824)