وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے لوگوں سے ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط کرنے کی اپیل کی


ان لوگوں کی یادگار ہمت اور کوششوں کو بھی یاد کیا جنہوں نے آزاد ہندوستان کے جھنڈے کا خواب دیکھا تھا

بائیس جولائی کا دن  ہماری تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسی دن 1947 میں ہمارا قومی پرچم اپنایا گیا تھا: وزیر اعظم

Posted On: 22 JUL 2022 9:31AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں سے ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔ جناب مودی نے ان لوگوں کی بے مثال ہمت اور کوششوں کو بھی یاد کیا جنہوں نے آزاد بھارت کے پرچم کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے تاریخ کے کچھ دلچسپ حصوں کو بھی ساجھا کیا ہے جس میں ہمارے ترنگے سے وابستہ کمیٹی کی تفصیلات اور پنڈت نہرو کے ذریعہ لہرائے گئے پہلے ترنگے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 جولائی  کا دن  تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسی دن 1947 میں ہمارے قومی پرچم کو اپنایا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا؛

"اس سال، جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، آئیے ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط کریں۔ ترنگا لہرائیں یا 13 اور 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں اس کی نمائش کریں ۔ یہ تحریک قومی پرچم کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا کرے گی۔"

"آج، 22 جولائی  کا دن ہماری تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ 1947 میں اسی دن ہمارے قومی پرچم کو اپنایا گیا تھا۔ ہمارے ترنگے سے وابستہ کمیٹی کی تفصیلات اور پنڈت نہرو کی طرف سے لہرائے جانے والے پہلے ترنگا سمیت تاریخ کے کچھ دلچسپ حصوں  کو آپ کے ساتھ شیئر کرتا ہوں۔ "

"آج، ہم ان تمام لوگوں کی یادگار ہمت اور کوششوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے آزاد ہندوستان کے لیے اس وقت ایک پرچم کا خواب دیکھا تھا جب ہم نوآبادیاتی حکمرانی سے لڑ رہے تھے۔ ہم ان کے وژن کو پورا کرنے اور ان کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔"

 

 

 

*************

 

ش ح ۔ س ب  ۔ م ص

U. No.7933



(Release ID: 1843676) Visitor Counter : 353