خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھنے کہا ہے کہ اسرو خلائی سیاحت کی سمت مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے زیر عمل ہے،  جس کے ذریعے انسانی خلائی پرواز کی صلاحیت کوزمین کے نچلے مدار (ایل ای او) تک پہنچایا جا رہا ہے


خلا کا محکمہ (ڈی او ایس) ایک جامع، مربوط خلائی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے عمل میں ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 21 JUL 2022 12:17PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی  کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  ہے کہ اسرو زمین کے نچلے مدار (ایل ای او) تک انسانی خلائی پرواز کی صلاحیت  کی کار کردگی کے  ذریعے خلائی سیاحت کے لیے مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے عمل میں ہے۔

آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری  سوال کے جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ آتھرائزیشن سینٹر (آئی این-ایس پی اے سی ای) اِن –اسپیس بھی خلائی سرگرمیوں کو انجام دینے میں پرائیویٹ سیکٹر کی سرگرم شراکت کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے،  جس میں خلائی سیاحت بھی شامل ہے۔

خلائی سفارت کاری پر سوال کے تعلق  سے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی خلائی تحقیق کی تنظیم (آئی ایس آر او) خلائی سرگرمیوں کے مختلف شعبوں میں 61 ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور تعلقات کو آگے بڑھا رہی ہے۔

آپ کو یاد دلا دیں کہ انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ آتھرائزیشن سنٹر (آئی این-ایس پی اے سی ای) اِن –اسپیس کو خلائی شعبے کے تحت ایک سنگل ونڈو ایجنسی کے طور پر تیار کیا  گیا ہےتاکہ نوجوان کاروباری اور خلائی سائنس کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء میں  خلائی شعبے سے متعلق  نجی شعبے کی سرگرمیوں کو فروغ  دیا جا سکے اورانہیں اختیار دیا جا سکے۔

آئی این-ایس پی اے سی ای، اِن-اسپیس،  ایسے طریقہ کار کے ساتھ  سامنےآئے گا،  جس سے نجی اداروں کے ساتھ آئی ایس آر او، اِسرو مراکز میں دستیاب تکنیکی سہولیات اور مہارت کا اشتراک ممکن ہو سکےگا۔

اسی سے متعلق ایک سوال کے جواب  میں، ڈاکٹر جتیندر نے بتایا کہ خلاکا محکمہ ایک جامع، مربوط خلائی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے عمل میں ہے، جس سے نجی بھارتی خلائی صنعت کی سرگرمیوں کو سمت فراہم ہوگی۔

***

ش ح۔ ش ر۔ ک ا



(Release ID: 1843351) Visitor Counter : 173