نیتی آیوگ
کرناٹک، منی پور اور چنڈی گڑھ ،نیتی آیوگ کے بھارتی اختراعی اشاریہ 2021 میں ،سرفہرست
Posted On:
21 JUL 2022 11:20AM by PIB Delhi
کرناٹک، منی پور اور چنڈی گڑھ نیتی آیوگ کے بھارتی اختراعی اشاریے کے تیسرے ایڈیشن میں اپنے متعلقہ زمرے میں سر فہرست ہیں۔
یہ اشاریہ آج نیتی آیوگ کے نائب چیئر مین سمن بیری کے ہاتھوں نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوت، سی ای او پرمیشورن ایئر اور اعلیٰ مشیر نیرج سنہا اور انسٹی ٹیوٹ آف کمپٹیٹو نیس کے چیئر مین ڈاکٹر امت کپور کی موجودگی میں جاری کیا گیا ۔
کرناٹک نے بڑی ریاستوں کے زمرے میں دوبارہ اعلیٰ ترین مقام حاصل کیا ہے، منی پور ، شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کے زمرے میں سرفہرست ہے، جب کہ چنڈی گڑھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سٹی ریاستوں کے زمرے میں بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔
ڈاکٹر سرسوت نے کہا کہ اختراع پائیدار اور سب کی شمولیت والی ترقی کی کلید ہے۔ یہ ہمیں ، ہمارے عہد کے سب سے بڑے چیلنجوں کو حل کرنے، لاکھوں افراد کو غریبی سے باہر نکالنے، ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنے اور آتم نر بھر بھارت کے لئے راستہ ہموار کرنے میں ہمیں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
جناب ایئر نے کہا کہ میں بھارت کے اختراعی اشاریہ کے ذریعہ بھارت میں جدت طرازی اور اختراع کی صورت حال کی نگرانی کرنے کے لئے نیتی آیوگ کے مسلسل عہد کی دوبارہ توثیق کرنا چاہوں گا۔
بھارت کا اختراعی اشاریہ کیا ہے؟
نیتی آیوگ اور انسٹی ٹیوٹ آف کمپٹیٹو نیس کے ذریعہ تیار کردہ بھارت کا اختراعی اشاریہ ملک کے اختراعی ماحولی نظام کی ترقی اور تجزیئے کے لئے ایک جامع آلہ کار ہے۔ یہ اشاریہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی، ان کی اختراعی کارکردگی سے متعلق درجہ بندی کرتا ہے تاکہ ان کے درمیان صحت مند مسابقہ پیدا ہوسکے۔
بھارت کے اختراعی اشاریہ کا تیسرا ایڈیشن عالمی اختراعی اشاریہ کے ڈھانچے پر مبنی ملک میں اختراعی تجزیئے کے امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔ اشارے کی تعداد بھارت کے اختراعی اشاریہ 2020 میں 36 سے بڑھ کر بھارت کے اختراعی اشاریہ 2021 میں 66 ہو گئی ہے۔ اشارے اب 16 ذیلی ستونوں میں تقسیم کئے گئے ہیں، جو بدلے میں 7 کلیدی ستون بناتے ہیں۔
بھارت کا اختراعی اشاریہ 2021 : مجموعی درجہ بندی
بھارت کے اختراعی اشاریہ 2021 کی شکلیں پچھلے سال کی طرح ہی ہیں۔ سابقہ ایڈیشن کی طرح ہی پانچ اہل بنانے والے ستون اِن پُٹ کی پیمائش کرتے ہیں، جب کہ دو کارکردگی کے ستون آؤٹ پُٹ کی پیمائش کرتے ہیں۔ اہل بنانے والے ستونوں میں موجود تمام اشارے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جدت طرازی اور اختراع کو فروغ دینے کے لئے اہم خصوصیات کا احاطہ کرتے ہیں۔کارکردگی کے ستونوں میں اشارے معلومات کی تخلیق اور مسابقت میں ملک کی پیدا وار کی نمائندگی کرتے ہیں۔
نیتی آیوگ کے اعلیٰ مشیر نیرج سنہا نے کہا کہ ملک کی لچک اور خود کفالت کو فروغ دینے کے لئے اختراع بہت اہم ہے۔ اشاریہ تمام ریاستوں میں اختراع کی لامرکزیت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار کمپٹیٹو نیس کے چیئر مین ڈاکٹر امت کپور نے کہا کہ اشاریہ کچھ بین الاقوامی مماثلتیں بھی رکھتا ہے، جو بھارت کے سیکھنے کے عمل میں اضافہ کرے گا اور یہ بتائے گا کہ ہم اپنے ہم منصب ملکوں کے برابر کیسے رہ سکتے ہیں۔
بھارت کا اختراعی اشاریہ 2021 ملک کو اختراع پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت ہند کے مسلسل عزم کا ثبوت ہے۔
بھارت کا اختراعی اشاریہ اصلاحات اور ترقی کو چلانے کے لئے عالمی اشاریہ (جی آئی آر جی) میکنزم کے ذریعہ منتخب عالمی اشاریہ جات کی نگرانی کے لئے حکومت کی کوششوں میں بھی تعاون کرتا ہے، جس کے لئے نیتی آیوگ ایک نوڈل تنظیم ہے۔
مکمل رپورٹ یہاں پڑھیں: : https://www.niti.gov.in/sites/default/files/2022-07/India-Innovation-Index-2021-Web-Version_21_7_22.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- م ع- ق ر)
U-7880
(Release ID: 1843334)
Visitor Counter : 259