قانون اور انصاف کی وزارت
کابینہ نے بھارت اور مالدیپ کے عدالتی خدمات کمیشن کے درمیان عدالتی تعاون کے شعبے میں مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کو منظوری دی
Posted On:
20 JUL 2022 2:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور جمہوریہ مالدیپ کے عدالتی کمیشن کے درمیان عدالتی تعاون کے شعبے میں مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ عدالتی تعاون کے شعبے میں بھارت اور دوسرے ملکوں کے ساتھ دستخط کیا گیا یہ آٹھواں مفاہمت نامہ ہے۔
یہ مفاہمت نامہ عدالتوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے اطلاعاتی ٹکنالوجی کے فوائد کو حاصل کرنے کے واسطے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور دونوں ملکوں میں آئی ٹی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لئے اہم ثابت ہوگا۔
حالیہ برسوں میں بھارت اور مالدیپ کے درمیان قریبی تعلقات میں کثیر جہتی اضافہ ہوا ہے۔ قانون و انصاف میں تعاون پر اس معاہدے پر دستخط کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف عدالتی اور دیگر قانونی شعبوں میں معلومات اور ٹکنالوجی کا تبادلہ ہوسکے گا بلکہ دونوں ممالک ’’پڑوسی پہلے‘‘ کی پالیسی کے مقاصد کو مزید فروغ دے سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ و ا ۔ ن ا۔
U-7824
(Release ID: 1843014)
Visitor Counter : 180