نیتی آیوگ

 نیتی آیوگ بھارت کے اختراعی اشاریے کا تیسرا ایڈیشن لانچ کرے گا

Posted On: 20 JUL 2022 9:10AM by PIB Delhi

نیتی آیوگ 21 جولائی 2022 کونیتی بھون میں ایک تقریب کے دوران انڈیا انوویشن انڈیکس کے تیسرے ایڈیشن کا اجراء کرے گا۔ بھارت کااختراعی اشاریہ 2021 نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب سمن بیری کے ذریعہ، ڈاکٹر وی کے سرسوت، ممبر، جناب پرمیسورن ایئر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر  اور دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں جاری کیا جائے گا۔

اشاریے کے پہلے اور دوسرے ایڈیشنز  بالترتیب اکتوبر 2019 اور جنوری 2021 میں جاری کئے گئے تھے۔ اس اشاریے کے تیسرے ایڈیشن کے  اجراء میں  ملک کو ایک اختراع کی بنیاد پر کام کرنے والی معیشت  میں تبدیل کرنے کی سمت میں حکومت کے مستقل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

 بھارت کا اختراعی اشاریہ 2021 عالمی وباء کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے۔ جس میں عالمی تناسب آبادی کے نظام کو درہم برہم کیا تھا۔ ان مشکل وقتوں میں دفاعی طاقت اور بحران سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی اختراعات میں ہندوستان کو دوبارہ بحالی کی طرف موڑا۔ بھارت کااختراعی اشاریہ 2021  جو ذیلی قومی سطح پر اختراعی صلاحیتوں اور ماحولیاتی نظاموں کو جانچتا ہے، ایسے بحران سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی اختراعات کو فروغ دینے کے لئے  حالیہ عوامل  اور محرکات پر روشنی ڈالتا ہے۔

تیسرا ایڈیشن ، عالمی اختراعی اشاریے( جی آئی آئی) کے فریم ورک پر عمل کرتے ہوئے ملک میں اختراعاتی تجزیہ کی گنجائشوں اور وسعتوں کو مضبوطی عطا کرتا ہے۔ نیا فریم ورک ، پچھلے ایڈیشن(یعنی) بھارتی اختراعی اشاریہ 2020 میں استعمال کئے گئے 36 انڈی کیٹرس کے مقابلے میں 66 بہترین انڈی کیٹرس کاتعارف کراتے ہوئے ہندوستان میں اختراعاتی کارکردگی کی پیمائش کے لئے ایک زیادہ حساس اور جامع خاکہ پیش کرتا ہے۔ اس جامع فریم ورک کے ذریعہ یہ اشاریہ ہندوستان میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی اختراعاتی کارکردگی کی قدر کا تعین کرتا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو،  ان کی کارگزاری کا موثر طورپر موزانہ کرنےکے لئے 17 بڑی ریاستوں، 10 شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں اور 9مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 بھارتی اختراعی اشاریے 2021 میں، انڈیکیٹرس میں، بہتری کا اندازہ لگاتے ہوئے اختراع کو تحریک دینے والے عناصر کے تفصیلی جائزے کو اجاگر کرنے کے لئے ایک خصوصی سیکشن بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ ریاستیں اپنی پوزیشن اور ان عوامل کا اس کے ذریعہ اندازہ کرسکتے ہیں، جنہوں نے بھارتی اختراعی اشاریے 2020 کے مقابلے میں ان کی درجہ بندی میں کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی اختراعی اشاریہ کے  اجراءکے ساتھ ہی، نیتی آیوگ نے ملک کی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے اختراعی نظام کا معیار طے کرنے کے لئے ایک بہترین وسیلہ تیار کرنے کی سمت میں ایک سفر کاآغاز کردیا ہے اور اس طرح ان کے درمیان مقابلہ جاتی اور معاونتی وفاقیت کو فروغ دینے کا عمل شروع  ہوگیا ہے۔

اس تقریب کو براہ راست http://youtu.be/h9Esk5EFpP4  پر نشر کیاجائے گا۔

*************

 

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.7795



(Release ID: 1842941) Visitor Counter : 171