وزارت آیوش
روایتی نظاموں کا استعمال کرتے ہوئے کووڈ-19 کے لیے دواؤں کی تیاری
Posted On:
19 JUL 2022 2:40PM by PIB Delhi
وزارت آیوش نے ایک بین شعبہ آیوش تحقیق و ترقی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)، شعبہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی)، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر)، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سی ایس آئی آر) AIIMS)) اور آیوش اداروں کی نمائندگی ہے۔ بین شعبہ آیوش ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس نے چار مختلف مداخلتوں یعنی اشوگندھا، یشتیمادھو، گڈوچی + پپلی اور ایک پولی ہربل فارمولیشن (آیوش-64) کا مطالعہ کرنے کے لیے کووڈ-19 کے مثبت معاملات میں پروفیلیکٹک مطالعے اور اضافی مداخلتوں کے لیے کلینیکل ریسرچ پروٹوکول تیار اور ڈیزائن کیے ہیں۔ مجموعی طور پر، آیوش کی وزارت کے تحت ریسرچ کونسلوں اور قومی اداروں کے ذریعہ 150 کلینیکل، پری کلینیکل اور وبائی امراض کا مطالعہ کیا گیا ہے۔
کووڈ-19 جیسی متعدی بیماریوں کو روکنے کے لیے آیوش کی وزارت کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:
- وزارت آیوش نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ خود کو کووڈ سے کیسے بچایا جائے اور صحت مند کیسے رہیں۔ ایڈوائزری میں حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے علاوہ ہاتھ دھونے، ماسک کا استعمال وغیرہ کے علاوہ لوگوں کے لیے آسان گھریلو علاج بھی تجویز کیے گئے تھے۔
- ریاستوں / مرکز زیر انتظام علاقوں کے تمام چیف سکریٹریوں کو وزارت کی طرف سے ایک خط بھیجا گیا تھا جس میں لوگوں کی عمومی قوت مدافعت کو بڑھانے اور ریاستوں / مرکز زیر انتظام علاقوں کے محکمہ صحت کے ساتھ تال میل میں جہاں بھی ضرورت ہو آیوش کی ممکنہ مداخلت کے بارے میں مزید مخصوص تجاویز دی گئی تھیں۔
- وزارت صحت اور خاندانی بہبود (MoH&FW) کو ایک خط بھیجا گیا تھا جس میں کووڈ-19 عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے آیوش کے بڑے انفراسٹرکچر کو مربوط اور استعمال کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
- وزارت نے تمام آیوروید، سدھ، یونانی اور ہومیوپیتھی (اے ایس یو اینڈ ایچ) کالجوں کے پرنسپلوں کو ایک ڈی او لیٹر بھیجا ہے تاکہ دستیاب بنیادی ڈھانچے کی سہولیات جیسے ہسپتال (آئی پی ڈی اور او پی ڈی)، پیتھالوجی لیبارٹری، آئی سی یو اور افرادی قوت بشمول طبی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کووڈ سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ لہٰذا، ان سے درخواست کی گئی کہ وہ مقامی صحت کے حکام کو اپنی خدمات پیش کریں تاکہ ان کے ذریعہ دستیاب سہولیات سے استفادہ کیا جا سکے۔ اس کے مطابق، مختلف آیوش انسٹی ٹیوٹ ہسپتال کو ریاستی حکومتوں نے استعمال کیا اور انہیں قرنطینہ مرکز، علیحدہ مرکز، کووڈ کیئر سنٹر اور کووڈ ہیلتھ سنٹر کے طور پر نامزد کیا گیا۔
- وزارت آیوش احتیاطی صحت کے اقدامات اور قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے خود کی دیکھ بھال کے رہنما خطوط کی سفارش کرتی ہے۔
- عمومی اقدامات
- آیورویدک قوت مدافعت کو فروغ دینے والے اقدامات
- آسان آیورویدک طریقہ کار
- خشک کھانسی/ گلے کی خراش کے دوران
- وزارت آیوش نے ویبینار کے ذریعے ”آیوش برائے قوت مدافعت“ پر تین ماہ کی مہم شروع کی اور قوت مدافعت کے لیے آیوش پر ایک مہم کا بلیٹن بھی شائع کیا۔ ویبینار میں 50 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
- وزارت آیوش اور MoH&FW نے مشترکہ طور پر 33,000 آیوش ماسٹر ٹرینرز کو تربیت فراہم کی ہے۔ کل 83000 آیوش اہلکاروں نے مسلسل بنیادوں پر igot.in پلیٹ فارم پر تربیت حاصل کی تھی۔ آیوش کی وزارت نے شناخت شدہ کرداروں کے ساتھ کووڈ-19 کے انتظام کے لیے آیوش افرادی قوت کو کووڈ واریر کے طور پر استعمال کرنے کے لیے MoHFW کے ساتھ تال میل کیا ہے۔
- وزارت آیوش نے کووڈ-19 پر آیوروید، سدھ، یونانی اور ہومیوپیتھی نظام کے ذریعے تحقیق کرنے کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں حفاظتی اقدامات، قرنطینہ کے دوران مداخلت، کووڈ-19 کے غیر علامتی اور علامتی معاملات، پبلک ہیلتھ ریسرچ، سروے، لیب پر مبنی تحقیق شامل ہیں۔
- آیوش سنجیونی موبائل ایپ بھی وزارت آیوش نے تیار کی ہے۔ اس نے تقریباً 1.35 کروڑ جواب دہندگان میں موبائل ایپ پر مبنی آبادی کے مطالعے کے ذریعے کووڈ-19 کی روک تھام میں آیوش مشورے اور اقدامات کی تاثیر، قبولیت اور استعمال کے اثرات کے جائزے کو دستاویز بند کیا ہے۔
- آیوش کے متعلقہ نظام کے رجسٹرڈ پریکٹیشنرز کے لیے رہنما خطوط ریسرچ کونسلوں کے ڈائریکٹر جنرل اور قومی اداروں کے ڈائریکٹروں نے اپنے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ تیار کیے ہیں اور ان کی جانچ وزارت آیوش کی بین شعبہ آیوش ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس نے کی ہے۔ یہ رہنما خطوط عوامی ڈومین میں رجسٹرڈ آیوش پریکٹیشنرز کے فائدے کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں جن میں ہومیوپیتھی بھی شامل ہے۔
- حکومت ہند نے آیوروید اور یوگا پر مبنی ”کووڈ-19 کے انتظام کے لیے نیشنل کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول“ بھی جاری کیا ہے، جسے نیشنل ٹاسک فورس نے تیار کیا ہے۔
- وزارت آیوش نے کووڈ-19 کے دوران خود کی دیکھ بھال کے لیے آیوروید، یونانی اور سدھ سے بچاؤ کے اقدامات اور ہوم آئسولیشن میں کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے آیوش پریکٹیشنرز کے لیے رہنما اصول بھی جاری کیے ہیں۔
- وزارت آیوش نے آیوش پریکٹیشنرز کے لیے کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران اخلاقی طریقوں پر ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
- وزارت آیوش نے اپنے ڈی او لیٹر نمبر Y-18020/2/2020 –EP-III کے ذریعے تمام ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اضلاع میں کووڈ-19 کے انتظام اور تخفیف میں ضلع آیوروید افسران کو شامل کرنے کے لیے فوری طور پر ضلعی حکام کو مناسب ہدایات جاری کریں اور آیوش ڈاکٹروں، آیوش صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں اور آیوش کی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا بڑے پیمانے پر استعمال کریں تاکہ COVID-19 کے انتظام کے لیے افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کو مناسب طریقے سے دور کیا جا سکے۔
- کووڈ-19 کے معاملات کے انتظام کے لیے انسانی وسائل کو بڑھانے کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے، وزارت آیوش نے کووڈ-19 کے معاملات کے طبی انتظام کے لیے دستیاب تربیت یافتہ آیوش انسانی وسائل کو تعینات کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
- وزارت آیوش نے بچوں کے لیے گھریلو نگہداشت کے رہنما خطوط اور آیوش پریکٹیشنرز کے لیے کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران بچوں کی حفاظتی دیکھ بھال کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
- وزارت آیوش نے آیوروید پریکٹیشنرز کے لیے پروفیلیکٹک، اور میوکورمائکوسس کے مشتبہ اور تشخیص شدہ معاملوں کے علامتی انتظام کے لیے معلومات جاری کی ہیں۔
- وزارت آیوش نے کووڈ-19 اور طویل کووڈ-19 کے دوران مجموعی صحت اور بہبود، احتیاطی تدابیر اور دیکھ بھال پر عوام کے لیے آیوش کی سفارشات بھی جاری کی ہیں۔
- وزارت آیوش نے کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے ہوم آئسولیشن میں آیوروید پریکٹیشنرز کے لیے رہنما خطوط اور کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران خود کی دیکھ بھال کے لیے آیوروید اور یونانی پر مبنی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔
- وزارت آیوش نے نگہداشت کرنے والوں کے لیے کووڈ-19 کی روک تھام اور انتظام کے لیے آیوش مداخلتوں اور کووڈ-19 کے معاملات کے لیے آیوش کے رہنما خطوط پر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایسی کوئی دوا تیار نہیں کی گئی جسے ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک ادویات یا اس وقت کووڈ-19 کے خلاف دی جانے والی ویکسین کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔
آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 7761
(Release ID: 1842833)