امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز نے قرضوں کی تقسیم /ایتھنول پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے وقت کی حد میں اضافہ کیا
یہ توسیع ملک میں ایتھنول میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے اور 2025 تک 20 فی صد تک پیٹرول میں ملانے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ہے
Posted On:
05 APR 2022 6:13PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے پروجیکٹ پر عمل کرنے والوں کو اپنے پروجیکٹ مکمل کرنے اور سود میں چھوٹ کے فوائد حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی خاطر 2018 سے 2021 کے دوران مشتہر تمام اسکیموں کے لئے قرضوں کی تقسیم کاری کی وفد کی حد بڑھاکر 30 ستمبر 2022 کردی ہے ۔
مرکزی حکومت نے ، خاص طور پر پیٹرول میں ایتھنول ملانے کے پروگرام (ای بی پی) کے تحت ایتھنول کی پیداوار اور اس کی سپلائی میں اضافہ کرنے کی خاطر چینی ملوں کی نقد رقم کی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لئے ، تاکہ وہ کسانوں کو گنے کی بقایا قیمتوں کی ادائیگی کرسکیں، چینی ملوں اور ڈسٹلریوں کے لئے 2018 سے 2021 کے دوران سود میں چھوٹ کی مختلف اسکیموں کو نوٹیفائی کیا ہے ۔ حکومت 6 فی صد سالانہ کی شرح سے یا بینکوں کے ذریعہ لئےجانے والے سود کی پچاس فی صد رقم میں تخفیف کے ساتھ بینکوں کے ذریعہ پانچ سال کے لئے دیئے گئے قرضوں پر ایک سال کی چھوٹ کی مدت سمیت مختلف مالی امداد فراہم کررہی ہے ۔
اسکیم کے تحت ایتھنول پروجیکٹوں کے لئے قرضوں کی تقسیم کاری کی حد مارچ/اپریل 2022 تھی۔ البتہ کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے پروجیکٹ پر عمل کرنے والے بینکوں /مالی اداروں سے قرض کی تقسیم کاری کے لئے مقرر ہ وقت کی پابندی نہیں کرسکے اور دی گئی مقررہ مدت میں اپنے پروجیکٹوں کو مکمل نہیں کرسکے۔ اسی لئے سود میں چھوٹ کی اسکیموں کے تحت، جو 2018 سے 2021 کے دوران مرتب کی گئی تھی ، قرضوں کی تقسیم کاری کے لئے وقت کی مقررہ حد میں توسیع کی ضرورت تھی۔
سال2014 سے پہلے کھوئی پر مبنی ڈسلٹریوں کی ایتھنول تیار کرنے کی صلاحیت صرف 215 کروڑ لیٹر تھی۔ البتہ پچھلے سات برسوں میں حکومت کی پالیسیوں میں تبدیلیوں کی وجہ سے کھوئی پر مبنی ڈسٹرلیوں کے پیداواری صلاحیت بڑھ کر 555 کروڑ لیٹر تک ہوگئی ہے۔ اناج پر مبنی ڈسٹرلیوں کی پیداواری صلاحیت 2013 میں 206 کروڑ لیٹر تھی جو بڑھ کر 280 کروڑ لیٹر ہوگئی ہے۔ اس طرح ملک میں ایتھنول کی کل پیداوار 835 کروڑ لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ البتہ 2025 تک پیٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ 20 فی صد تک کرنے کے لئے ایتھنول کی پیداوار 1700 کروڑ لیٹر تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایتھنول پروجیکٹوں کے لئے وقت کی مقررہ حد میں توسیع کے فیصلے سے ایتھنول کی پیداوار میں مزید اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
سال 2013 تک او ایم سیز کے لئے ایتھنول کی سپلائی صرف 38 کروڑ لیٹر تھی اور 14-2013 کے ایتھنول سپلائی سال (ای ایس وائی) میں ملاوٹ کی سطح صرف 1.53 فی صد تھی ۔ ایندھن کے گریڈ والی ایتھنول والی پیداوار اور او ایم سیز کے لئے اس کی سپلائی 14-2013 کے مقابلے 21-2020 میں بڑھ کر 8 گنا ہوگئی ہے۔ ای ایس وائی 21-2020میں ہم نے 302.30 کروڑ لیٹر کی تاریخی سطح حاصل کی ہے اور اس طرح پیٹرول میں اس کی ملاوٹ 8.10 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔ موجودہ ای ایس وائی 22-2021 میں 3 اپریل 2022 تک پیٹرول میں 141 کروڑ لیٹر ایتھنول کی ملاوٹ کی جاچکی ہے اور اس طرح 9.66 فی صد کی ملاوٹ حاصل کی جاچکی ہے۔ امید ہے کہ ای ایس وائی 22-2021 میں ہم دس فی صد کی ملاوٹ کا ہدف حاصل کرلیں گے۔
زرعی معیشت میں تیزی لانے کے ویژن کے ساتھ معدنی ایندھن کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کی خاطر اور خام تیل کی درآمد کے بل کے لئے زرمبادلہ میں بچت کے ساتھ ساتھ ہوامیں آلودگی کو کم کرنے کے لئے حکومت نے 2022 تک پیٹرول میں ایندھن گریڈ کے ایتھنول کی دس فی صد ملاوٹ کرنے اور 2025 تک 20 فی صد کی ملاوٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
***********
ش ح۔ وا ۔ ج
UNO-7687
(Release ID: 1842283)
Visitor Counter : 143