وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے رامپور میں رونما ہوئے ایک سڑک حادثے میں ہوئی ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا

Posted On: 17 JUL 2022 1:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے رامپور میں رونما ہوئے ایک سڑک حادثے میں ہوئی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ کنبے سے اظہار تعزیت کیا۔  انہوں نے مطلع کیا کہ مقامی انتظامیہ ریاستی حکومت کی سرپرستی میں ہرممکن امداد فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا:

’’اترپردیش کے رامپور میں رونما ہوا سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس حادثے میں ہلاک شدگان کے کنبہ اراکین  سے اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ ہی مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ موقع پر ہر ممکن امداد فراہم  کر رہی ہے: وزیر اعظم مودی‘‘

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7667



(Release ID: 1842178) Visitor Counter : 106