وزارات ثقافت

آزادی کے امرت مہوتسو – بائیسواں بھارت رنگ مہوتسو 2022 کا مملکتی وزیرِ ثقافت جناب ارجن رام میگھوال کے ہاتھوں افتتاح


این ایس ڈی کو چاہیے کہ وہ گمنام سورماؤں سے وابستہ واقعات پر مبنی ڈرامے تیار کرے اور ان کی ہمت اور بہادری کی داستانیں قوم کے سامنے لائے:ارجن رام میگھوال

Posted On: 17 JUL 2022 10:33AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارتِ ثقافت  ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کو آزادی کے امرت مہوتسو کے طور پر منا رہی ہے۔ اس موقع پر نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) نئی دہلی 16 جولائی سے 14 اگست 2022 تک "آزادی کا امرت مہوتسو- 22 واں بھارت رنگ مہوتسو، 2022 (آزادی سیگمنٹ)" کے عنوان سے ایک میلے کا اہتمام کر رہا ہے جس کا مقصد "آزادی کا امرت مہوتسو 2022" کے تحت مجاہدین آزادی کو  یاد کرنا اور خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ میلے کی افتتاحی تقریب کا آغاز وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور ثقافت جناب ارجن رام میگھوال نے کیا۔ پدم شری ایوارڈیافتہ اور معروف ہندوستانی لوک گلوکارہ محترمہ مالنی اوستھی اور وزارت ثقافت کے ڈائریکٹر  جناب اروند کمار اس موقع پر موجود تھے۔

 

1.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے بہت سے گمنام سورما ہیں جنہوں نے تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن وہ ابھی تک ہماری جدوجہد آزادی کا حصہ نہیں بن پائے ہیں۔ ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 1913 میں مان گڑھ میں اس خطے کے قبائل کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے لیکن یہ واقعہ اچھی طرح سے اجاگرنہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر کے کارکنان اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ کو چاہئے کہ وہ ان واقعات پر مبنی ڈرامے تیار کرنے کے لئے آگے آئیں اور یہ ڈرامے ملک بھر میں پیش کئے جائیں تاکہ شہریوں کو ایسے سورماؤں سے آگاہ کیا جا سکے اور ان کی بہادری اور بہادری کی داستانیں منظر عام پر لائی جا سکیں۔

2.jpg

محترمہ مالنی اوستھی نے اپنے خطاب میں ان مختلف لوک گیتوں کا ذکر کیا جو ہندوستان کے بڑے حصے میں مجاہدینِ آزادی کی تعریف میں گائے جاتے تھے۔ اس طرح کے بہت سے گانوں پر برطانوی حکومت نے پابندی لگا دی تھی لیکن لوک فنکار انہیں گاتے رہے اور اس طرح وہ گمنام سورماؤں کی کہانیاں اگلی نسل تک لے گئے۔ نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) رمیش چندر گوڑ نے تقریب کی صدارت کی۔

3.jpg

افتتاحی تقریب کے بعد ڈرامہ "آرنیادھیپتی تانتیا ماما" پیش کیا گیا جس کی ہدایتکاری کے فرائض جناب بنسی کول نے انجام دئیے تھے۔

****

U.No:7664

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1842137) Visitor Counter : 425