تعاون کی وزارت
داخلی اموراورامدادباہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ کل نئی دہلی میں اے آرڈی بیز کی
قومی کانفرنس -2022میں مہمان خصوصی ہوں گے
وزیراعظم جناب نریندرمودی کے زیرقیادت ، حکومت ، ‘‘سہکارسے سمردھی ’’ کے منتر کے ساتھ امداد باہمی کے شعبے کو بااختیاربنارہی ہے
کانفرنس میں اے آرڈی بیز کے شعبہ جاتی پروگراموں کی تکمیل ہوجائے گی ۔جن میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے حصے کے طورپر زمینی سطح پرعوامی رابطوں کے پروگرام شامل ہیں
Posted On:
15 JUL 2022 11:37AM by PIB Delhi
امدادباہمی پرمبنی زراعت اوردیہی ترقی کے قومی بینکوں کی فیڈریشن لمیٹڈ (این اے ایف سی اے آرڈی ) کل نئی دہلی کے این سی یوآئی آڈیٹیوریم میں اے آرڈی بیز کی قومی کانفرنس -2022کا انعقاد کرے گی۔ داخلی اموراور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ ، اس کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس کانفرنس میں اے آرڈی بیز کے شعبہ جاتی پروگراموں کی تکمیل ہوگی جن میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے حصے کے طورپرزمینی سطح پرعوامی رابطوں کے پروگرام بھی شامل ہیں ۔
وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت کے تحت امداد باہمی کے شعبے کو مناسب تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے ، مرکزی حکومت نے جولائی 2021 میں امداد باہمی کی وزارت تشکیل دی تھی اورجناب امت شاہ کو اس نئی تشکیل شدہ امدادباہمی کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔
امداد باہمی کے شعبے میں ، کسانوں ، زراعت اور ملک کے دیہی علاقوں کی ترقی اورانھیں بااختیاربنانے کے بے پناہ امکانات موجود ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت کے تحت ، مرکزی حکومت ، امداد باہمی کے شعبے کو ‘‘سہکارسے سمردھی ’’ کے منتر کے ساتھ بااختیار بنارہی ہے ۔
فیڈریشن اس موقع پر کیرالہ ، کرناٹک ، گجرات اورمغربی بنگال میں قرض فراہم کرنے ، بحالی اور 21-2020 کے دوران کارکردگی کے دیگر پیمانوں اورمعیارات میں بہتری کے لئے ایس سی اے آرڈی بیز کی عزت افزائی کی غرض سے ایک تفویض ایوارڈس کی تقریب کا بھی انعقاد کررہی ہے ۔
اس کے علاوہ ملک کے چارسب سے پرانے اے آرڈی بیز کو بھی 90سال سے زیادہ عرصہ تک دیہی شعبے میں انتھک اورمسلسل خدمات فراہم کرنے کے لئے ایوارڈس سے سرفراز کیاجائے گا ۔
کانفرنس کے تکنیکی اجلاس میں ، زرعی دیہی ترقی کے بینکوں (اے آرڈی بیز )کے احیاء کے لئے نقش راہ تیارکرنے اورسفارشات کو حتمی شکل دے کر انھیں حکومت کے سامنے پیش کرنے کے بارے میں غوروخوض کیاجائے گا۔
امدادباہمی اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرمملکت جناب بی ایل ورما ، امداد باہمی کی وزارت کے سکریٹری ، این سی یوآئی کے صدر اورافکو کے چیئرمین جناب دلیپ سنگھائی ، امداد باہمی پرمبنی بین الاقوامی اتحاد-ایشیا ، بحرالکاہل خطے کے صدر، اور کربھکو کے چیئرمین ڈاکٹرچندرپال سنگھ یادو بھی اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ اس کانفرنس میں پورے ملک کے ریاستی اوربنیادی سطحوں کے امداد باہمی پرمبنی زراعت اوردیہی ترقی کے بینکوں کے نمائندگان اورحکومت ، نابارڈ اوردیگر قومی فیڈریشنوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔
ممبئی میں قائم امداد باہمی پرمبنی زراعت اوربینکوں کی قومی فیڈریشن ، ملک میں ریاستی امداد باہمی پرمبنی زراعت اوردیہی ترقیاتی بینکوں کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے ۔
**********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -7606
(Release ID: 1841737)
Visitor Counter : 161