امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ کو انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعے منعقد کرائے گئے ایک قومی ای-حکمرانی خدمات بہم رسانی جائزے میں مرکزی وزارتی پورٹل کے تحت سرکردہ مقام عطا کیا گیا ہے
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آربی) کے ڈیجیٹل پولیس پورٹل کو مرکزی وزارتوں کے خدمات پورٹل کے تحت نمبر 2 کے مقام پر رکھا گیا ہے
شہریوں کو آن لائن خدمات کی بہم رسانی کے معاملے میں وقفے وقفے سے لیے جانے والے جائزوں کا مقصد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کی اثر انگیزی کو بہتر بنانا ہے
Posted On:
15 JUL 2022 11:56AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15 جولائی، 2022
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے اپنے نالج پارٹنر یعنی این اے ایس ایس سی او ایم اور کے پی ایم جی کے تعاون و اشتراک سے 2021 میں ایک قومی ای –حکمرانی خدمات بہم رسانی جائزہ کا اہتما م کیا تھا۔ یہ وقفے وقفے سے انجام دیا جانے والا امر ہے، جس کا مقصد ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور مرکزی حکومتوں کی اثر انگیزی کوبہتر بنانا ہے، یعنی یہ دیکھنا ہے کہ وہ شہریوں کو آن لائن خدمات بہم رسانی کے معاملے میں کس سطح پر کام کررہی ہیں۔
نتائج کا تجزیہ کرنے کے بعد، جنہیں حال ہی میں جاری کیا گیا ہے، وزارت داخلہ ایم ایچ اے کو مرکزی وزارتی پورٹل کے تحت نمبر-1 یا سرکردہ مقام پر رکھا گیا ہے اور ڈیجیٹل پولیس پورٹل کو مرکزی وزارتی خدمات پورٹل کے تحت دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ اس سلسلے میں خدمات کے پورٹل اور ان کی سرپرست وزارت/ محکمے دونوں کو یکجا کرکے تجزیہ کیا گیا اور نتیجہ نکالا گیا۔ وزارت داخلہ کے معاملے میں، ڈیجیٹل پولیس پورٹل، جس کا تعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) سے ہے اور اس کا ویب سائٹ ہے https://digitalpolice.gov.in/اسے خدمات پورٹل کے تحت منتخب کرکے زیر جائزہ لایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ وزات داخلہ کی اہم ویب سائٹ https://mha.gov.in کو بھی منتخب کرکے تجزیے کے مقصد سے سرپرست وزارت کے طور پر زیر جائزہ لایا گیا۔
تمام تر سرکاری پورٹلوں کا تجزیہ کیا گیا اور انہیں دو اہم زمروں میں منقسم کیا گیا۔
1 ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں / مرکزی وزارتی پورٹل
2 ریاستی / مرکز کے زیر انتظام والے علاقے/ مرکزی وزاتی خدمات پورٹل
جائزے اور تجزیے کے درج ذیل چار اہم پیمانے تھے
1 ان کا قابل رسائی ہونا
2 ان پر متن کی دستیابی
3 استعمال میں سہل ہیں یا نہیں اور اطلاعات کی سیکورٹی کی نوعیت کیا ہے
4 مرکزی وزارتی پورٹل کے لیے پرائیویسی
ایک تیسرا اضافی پیمانہ بھی استعمال میں لایا گیا، جسے مرکزی وزارتوں کی خدمات پورٹل کے لیے بروئے کار لایا گیا۔ حتمی خدمات بہم رسانی، مربوط خدمات بہم رسانی اور نوعیت اور کی گئی درخواست پر عمل میں لائی جانے والی کارروائی۔
*********************
(ش ح ۔ م ن۔ ت ع)
U.No. 7605
(Release ID: 1841720)
Visitor Counter : 189