وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 16 جولائی کو اترپردیش کا دورہ کریں گے اور بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے


اس ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد فروری 2020 میں وزیر اعظم کے ذریعہ رکھا گیا تھا

296 کلو میٹر طویل چار لینوں والے اس ایکسپریس وے کو تقریباً 14850 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے

یہ ایکسپریس وے خطے میں کنکٹیویٹی اور صنعتی ترقی کو زبردست تقویت بہم پہنچائے گا

Posted On: 13 JUL 2022 5:13PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 جولائی 2022 کو اترپردیش کا دورہ کریں گے اور صبح تقریباً 11:30 بجے جالون  ضلع کی اورئی تحصیل کے کیٹھیری گاؤں میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

حکومت ملک بھر میں کنکٹیویٹی میں اضافہ کرنے کے لیے پابند عہد ہے، اور سڑک بنیادی ڈھانچہ کی بہتری کے لیے کیا گیا کام اس کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی کوشش کے  تحت 29 فروری 2020 کو وزیر اعظم کے ذریعہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیاتھا۔ ایکسپریس وے پر کام 28 مہینوں کے اندر مکمل کیا جا چکا ہے اور اب وزیر اعظم کے ذریعہ اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

296 کلوم میٹر طویل چارلینوں والا ایکسپریس وے ، اترپردیش ایکسپریس ویز انڈسٹریئل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو پی ای آئی ڈی اے) کے تحت، تقریباً 14850 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، اور اسے بعد میں توسیع سے ہمکنار کرکے چھ لینوں میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اسے چترکوٹ ضلع میں بھرت کوپ کے قریب گونڈا گاؤں میں این ایچ-35 سے لے کر ایٹاوا ضلع میں کدریل گاؤں کے قریب تک توسیع دی گئی ہے، جہاں یہ آگرہ –لکھنؤ ایکسپریس وے میں ضم ہوتا ہے۔ یہ سات اضلاع یعنی، چترکوٹ، باندہ، مہوبا، حمیر پور، جالون ، اوریا اور ایٹاوا سے ہوکر گزرتا ہے۔

خطے میں کنکٹیویٹی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اقتصادی ترقی کو بھی زبردست تقویت بہم پہنچائے گا، جس کے نتیجہ میں مقامی افراد کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ ایکسپریس وے سے آگے، باندہ اور جالون  اضلاع میں صنعتی گلیارے کی تیاری کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7516



(Release ID: 1841267) Visitor Counter : 156