ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے،کنکٹوٹی کی فراہمی  اورنقل وحمل میں بہتری کے لئے  ترنگا ہل – امبا جی – ابوروڈ نئی ریل لائن کو منظوری دی


امبا جی کے رابطے کے لئے  خطے کے عوام کی طرف سے طویل عرصے سے مطالبہ  تھا

مجوزہ پروجیکٹ سے امباجی کے لئے کنکٹوٹی فراہم ہوگی اور خطے کے عوام کی نقل وحمل میں  بہتری آئے گی

اس سے احمدآباداورابوروڈ کے درمیان ایک متبادل راستہ  بھی فراہم ہوگا

اس پروجیکٹ سے تعمیر کے  دوران  تقریباً 40 لاکھ دن کا راست روز گار  بھی  پیدا ہوگا

اس  پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت  2798 اعشایہ ایک چھ کروڑروپے  ہے اور یہ 27-2026 تک مکمل ہوجائے گا

Posted On: 13 JUL 2022 4:15PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں اقتصادی امورکی کابینہ کمیٹی نے ترنگا ہل – امبا جی – ابوروڈ  کی نئی ریل لائن کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔ اس لائن کی تعمیر  ریلوے کی وزارت   کے ذریعہ  2798 اعشاریہ ایک چھ کروڑ روپے کی لاگت کی تخمینہ لاگت سے کی جائے گی ۔ نئی ریل لائن کی کل لمبائی  116.65  کلومیٹر ہوگی ۔ یہ پروجیکٹ  27-2026  تک  مکمل ہوجائے گا ۔ اس  پروجیکٹ سے  تعمیر کے دوران تقریباََ  40 لاکھ افرادی دن کا راست روزگار پیدا ہوگا۔

 وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے نئے بھارت کے وژن کے عین مطابق اس پروجیکٹ سے کنکٹوٹی اور نقل وحمل میں  اضافہ  ہوگا  جس سے  خطے کی مجموعی سماجی اور اقتصادی  ترقی  میں اضافہ ہوگا۔

امبا جی  ، یاترا کا ایک مشہور اور اہم  مقام ہے  اور یہ بھارت میں  51 شکتی پیٹھوں  میں  سے ایک ہے، جہاں گجرات   اور ملک کے دیگر حصوں نیز بیرون ملک سے ہرسال  لاکھوں  عقیدت مندآتے ہیں۔ اس لائن  کی تعمیر سے ان لاکھوں عقیدت مندوں کےسفر میں آسانی پیدا ہوگی ۔مزیدیہ کہ ترنگا ہل میں اجیت ناتھ جین مندر آنے والے  عقیدت مندوں  کو بھی  (24 مقدس جین تیرتھنکروں  میں سے ایک ) اس کنکٹوٹی سے بڑافائدہ ہوگا۔ ترنگا ہل – امبا جی – ابوروڈ  کی یہ نئی ریل لائن  ان دو اہم  مذہبی مقامات کو  ریلوے کے  اصل نیٹ ورک سے ملائے گی۔

اس لائن سے زرعی اورمقامی مصنوعات کو تیزی سے لایا اور لے جایا جاسکے گا اور اس سے گجرات  ،راجستھان اور ملک کے دیگر علاقوںمیں  لوگوں  کی  نقل وحمل  میں بہتری  آئے گی۔اس پروجیکٹ سے موجودہ  احمد آباد -  ابوروڈ  ریلوے لائن کے لئے ایک متبادل راستہ  بھی فراہم ہوگا۔

یہ مجوزہ دوہری لائن ، راجستھا ن کے ضلع سروہی  اور  گجرات کے بناسکانٹھا   اور مہسانہ ضلعوں  سے ہوکر گزرے گی ۔اس نئی ریل لائن کی تعمیرسے سرمایہ کی آمدہوگی جس سے مجموعی طورپر  خطے کی سماجی اوراقتصادی ترقی  ہوگی۔

**********

 

 

ش ح۔اس ۔رم

U.No:7514


(Release ID: 1841242) Visitor Counter : 223