نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے خواتین کی آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی اپیل کی


نائب صدر نے خواتین کی تعلیم کے لیے زیادہ سے زیادہ زور دینے کا مطالبہ کیا

’اپنے مذہب پر عمل کریں، دوسرے کے عقائد کی تذلیل نہ کریں‘،نائب صدر کی اپیل

نائب صدر جمہوریہ نے 21 ویں صدی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مستقبل کے نقطہ نظر سے تعلیم اور ہنر کی اہمیت پر زور دیا

روٹ لرننگ سے ہٹ کر’ایکٹو لرننگ‘ کی طرف جانے کا مطالبہ

نائب صدر نے ماؤنٹ کارمل کالج، بنگلورکی پلاٹینم جوبلی تقریب کا افتتاح کیا

Posted On: 09 JUL 2022 2:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 جولائی 2022/

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ملک میں خواتین کی آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہماری تہذیبی اقدار مختلف شعبوں میں خواتین کی مساوی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں لیکن بہت سے ایسے شعبے ہیں جن میں خواتین کو اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کرنا باقی ہے۔

آج بنگلورو میں ماؤنٹ کارمل کالج کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے حکومتوں کی مسلسل کوششوں کے ذریعے خواتین کی تعلیم کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موقع ملنے پر، خواتین نے ہمیشہ ہر شعبے میں خود کو ثابت کیا ہے۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ ہندوستانی تمام شعبوں میں اپنے آپ کو لیڈر ثابت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے عروج کو عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ مذہبی عدم رواداری کے مسئلہ کو چھوتے ہوئے جناب نائیڈو نے اپیل کی کہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اور یہ کہ جب کوئی شخص اپنے مذہب پر فخر کرسکتا ہے اور اس پر عمل کرسکتا ہے، کسی کو بھی دوسروں کے مذہبی عقائد کی توہین کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سیکولرازم اور دوسروں کے خیالات کے تئیں رواداری ہندوستانی اخلاقیات کا بنیادی حصہ ہے اور یہ کہ چھٹپٹ واقعات تکثیریت (پلورلزم)اور شمولیت کی اقدار کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو کمزور نہیں کر سکتے۔

تعلیم میں ہندوستان کے شاندار ورثے کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ قدیم زمانے میں تعلیم کے میدان میں ہندوستان کی شاندار شراکت نے اسے ’وشوا گرو‘ کا درجہ دیا ہے۔ قدیم ہندوستان کی ممتاز خواتین اسکالرز جیسے گارگی اور میتری کے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدیم زمانے سے ہی خواتین کی تعلیم پر واضح زور دیا جاتا تھا۔ انہوں نے کرناٹک کے بہت سے ترقی پسند حکمرانوں اور مصلحین کی بھی تعریف کی جیسے اٹیمبے اور سووالادیوی، جو تعلیم کے عظیم سرپرست تھے، اور ویرشیوا تحریک جس نے تعلیم کے ذریعے خواتین کی آزادی پر توجہ مرکوز کی۔

ایم سی سی کی کئی نامور خواتین سابق طالب علموں کے ناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے نائب صدر نے کالج کی تعریف کی کہ وہ آزادی کے بعد سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیم میں صنفی غیر مساوات کو ختم کرکے تبدیلی کا محرک بننے کے لیے کام کرتا ہے۔

اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ کام کی جگہیں تیز رفتاری سے تبدیل ہو رہی ہیں، جناب نائیڈو نے مصنوعی ذہانت سے لے کر ڈیٹا اینالیٹکس تک طلباء کی مہارتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلیم کے لیے مستقبل کے نقطہ نظر کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "موثر مواصلاتی مہارتوں کا حامل ہونا بھی اتنا ہی اہم ہے۔

ابھرتے ہوئے کیریئر کے آپشنز اور یہاں تک کہ ایک حد تک کارکنان و ملازمین کو بھی، اب ملازمین کو متنوع شعبوں میں وسیع تر علم کے حصول کی ضرورت ہوتی ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے، نوجوانوں کو نہ صرف اپنی تخصص کے بارے میں گہرائی سے علم ہونا چاہیے، بلکہ دیگر شعبوں کے بنیادی اصولوں میں بھی مضبوط ہونا چاہیے۔ انہیں 21ویں صدی کی ملازمت کی منڈی میں مسابقتی بننے کے لیے مختلف شعبوں سے علم کو ضم کرنے اور مربوط کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھانا چاہیے۔

روٹ لرننگ سے ہٹ کر 'ایکٹو لرننگ' کی طرف جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، نائب صدر نے تعلیمی اداروں کو مسلسل تشخیص کی بنیاد پر ایک تشخیص یا تجزیہ کو اپنانا چاہا۔ سختی کو توڑنے اور مضامین کی واٹر ٹائٹ کمپارٹمنٹلائزیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "بین الضابطہ اور کثیر الشعبہ آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔"

تعلیم کو ایک منصفانہ اور مساوی معاشرے کی تعمیر کا سب سے طاقتور ذریعہ قرار دیتے ہوئے، جناب نائیڈو چاہتے تھے کہ تعلیمی ادارے نوجوانوں کو صحیح ہنر سے آراستہ کریں تاکہ وہ نہ صرف روزگار کے قابل ہوں بلکہ نئے ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا محرک بھی ہوں۔

اس موقع پر ماؤنٹ کارمل کالج کے پلاٹینم جوبلی سال کے موقع پر محکمہ ڈاک کا ایک یادگاری لفافہ بھی جاری کیا گیا۔

جناب تھاورچند گہلوت، کرناٹک کے معزز گورنر، محترمہ مارگریٹ الوا، سابق گورنر، ڈاکٹر اشوناتھ نارائن، وزیر برائے آئی ٹی/بی ٹی اور اعلیٰ تعلیم، حکومتِ کرناٹک، ڈاکٹر لنگراج گاندھی، وائس چانسلر، بنگلورو سٹی یونیورسٹی، ایس راجندر کمار، آئی پی او ایس، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، کرناٹک سرکل، ڈاکٹر پیٹر ماچاڈو، بنگلورو کے آرچ بشپ، ڈاکٹر سینئر کرس، مدر جنرل، کارملائٹ سسٹرس۔ سینٹ ٹریسا، سینئر برنیس، صوبائی سربراہ، سینٹ ٹریسا کی کارملائٹ سسٹرز، سینئر اپرنا، سپیریئر، ماؤنٹ کارمل انسٹی ٹیوشنز، ڈاکٹر سینئر ارپنا، پرنسپل، ماؤنٹ کارمل کالج، دیگر معززین، فیکلٹی ممبران اور طلباء موجود تھے۔

********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7403



(Release ID: 1840373) Visitor Counter : 168