ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ذریعہ ’’ہریالی مہوتسو‘‘ کاانعقاد کیا جائے گا
ملک بھر میں 75 نگر وینوں میں شجرکاری کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی
Posted On:
06 JUL 2022 5:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،6 جولائی 2022/
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت 8 جولائی 2022 کو تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی میں "آزادی کا امرت مہوتسو" کے جذبے کے تحت " ہریالی مہوتسو" کا انعقاد کرے گی۔
ہریالی مہوتسو ، ’’ٹری فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نہ صرف موجودہ نسلوں کی زندگی کو برقرار رکھنے بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں درختوں کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں درخت انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس مہوتسو کو جنگلات کے تحفظ اور درخت لگانے کے لیے عوام میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے ایک مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور پروگرام کے اقدامات کی تکمیل میں اس کی بہت اہمیت ہے۔ ہریالی مہوتسو پورے ملک میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور کرہ ارض کو کئی ایکو سسٹم خدمات فراہم کرنے میں جنگل/سبزی کے اہم کردار کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔
ہریالی مہوتسو 2022 کا انعقاد ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے ریاستی حکومتوں، پولیس اداروں اور دہلی کے اسکولوں کے تعاون سے اس موقع پر شجرکاری مہم شروع کرنے کے لیے کیا ہے۔ اس مہوتسو کے حصے کے طور پر ملک بھر میں 75 نگر وینوں (وینز)، دہلی/این سی آر کے 75 پولیس اسٹیشنوں اور 75 اسکولوں اور مختلف ریاستوں میں 75 تنزلی شدہ شجرکاری سائٹس کی شرکت کے ساتھ رسمی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس تقریب میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، شرکت کریں گے نیز اس میں ماحولیات، جنگلات کے مرکزی وزیر مملکت اور موسمیاتی تبدیلی اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم، جناب اشونی کمار چوبے اور لیفٹیننٹ گورنر، جی این سی ٹی ڈی، جناب ونائی کمار سکسینہ بھی شریک ہوں گے۔
تقریب کی خاص بات میں رکی کیج کا ایک کنسرٹ بھی شامل ہے۔
**********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7307
(Release ID: 1839672)
Visitor Counter : 146