سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بھارت میں تیار یا درآمد کی گئیں مختلف زمروں کی ہلکی، درمیانی اور ہیوی ڈیوٹی موٹر گاڑیوں کے لیے ایندھن کی کھپت کے معیارات (ایف سی ایس) کی تعمیل کو  شامل کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا

Posted On: 06 JUL 2022 2:22PM by PIB Delhi

سڑک  ٹرانسٹوں اور شاہراہوں کی وزارت نے  ایک نوٹیفکیشن بتاریخ یکم جولائی 2022  جاری کیا ہے، جس میں سنٹرل موٹر وہیکل رولز (سی ایم وی آر) 1989 کے ضابطے 115 جی میں ترمیم کی گئی ہے، جس میں بھارت میں تیار کی گئیں یا درآمد کی گئیں  مختلف زمروں کی ،ہلکی درمیانی اور  ہیوی  ڈیوٹی موٹر  گاڑیوں کے لیے ایندھن کی کھپت کے معیارات (ایف سی ایس) کی تعمیل کو شامل کیا گیا ہے۔ ایف سی ایس کی مسلسل تعمیل کی تصدیق آٹوموٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈ 149 میں بیان کردہ پروڈکشن  کی مطابقت کے طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی۔

اس نوٹیفکیشن سے پہلے، ایندھن کی کھپت کے سالانہ معیار کی تعمیل ایم 1  زمرے  کی موٹر گاڑیوں (مسافروں کو لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی موٹر گاڑی، جس میں ڈرائیور کی سیٹ کے علاوہ  زیادہ سے زیادہ 8 سیٹیں ہوں) تک محدود تھی۔  گاڑیوں کامجموعی وزن (جی وی ڈبلیو) 3.5 ٹن تک ہوتا تھا۔ اس نوٹیفکیشن کا مقصد ایف سی ایس کی تعمیل کے لیے گاڑیوں کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے اور اس لیے زیادہ ایندھن کی بچت والی گاڑیاں متعارف کرانا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے لاگو ہونے کی تاریخ یکم  اپریل 2023 ہے۔ نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 30 دن کے اندر تمام متعلقین سے مشورے طلب کیے گئے ہیں۔

گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7298



(Release ID: 1839623) Visitor Counter : 93