خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کے قومی کمیشن نے منی پورکی خاتون  تاجروں کے لئے  صلاحیت سازی  سے متعلق  تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 05 JUL 2022 5:14PM by PIB Delhi

خواتین کے قومی کمیشن نے منی پور کے خواتین کے کمیشن کے اشتراک کے ساتھ ریاست کی خاتون تاجروں کے لئے صلاحیت سازی سے متعلق ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقادکیا۔ یہ پروگرام منی پورکی خاتون تاجروں کی مجموعی ترقی اوران کے لئے صنعت کاری کے مزید مواقع پیداکرنے کی غرض سے منعقد کیاگیاتھا۔ منی پورکے وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ ، منی پورکے سماجی بہبود کے وزیر جناب ہیکھم ڈنگو سنگھ اور خواتین کے قومی کمیشن  این سی ڈبلیو  کی چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما اس موقع پر موجودتھیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R9QS.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OMRK.jpg

منی پور کے ایما کیتھل کو ایشیا میں ایسی سب سے بڑی مارکیٹ کہاجاتاہے ، جہاں سبھی اسٹالوں کا کام کاج خواتین تاجر سنبھالتی ہیں ۔ شمال مشرقی ریاستوں میں کمیشن  کے پروگراموں  کو عملی جامہ پہنچاتے ہوئے ، خواتین کے قومی کمیشن نے تین ایما کیتھل بازاروں کی خاتون تاجروں کے لئے اس ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاتھا، تاکہ ان کے ذریعہ معاش ، سماجی سکیورٹی اورکل ملا کر ان کے معیارزندگی کو بہتربنایاجاسکے ۔

منی پور کے وزیراعلیٰ جناب این بیرین سنگھ نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی اور خاتون شرکاء کی حوصلہ افزائی کی ۔ انھوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کی غرض سے این سی ڈبلیو کے اس پروگرام کی ستائش کی۔ انھوں نے کہاکہ سات ایما بازار تعمیرکئے گئے ہیں اور ایک ایمابازار جلد ہی تعمیر کیاجانے والا ہے ۔

خواتین کے قومی کمیشن این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرمانے اپنے خطاب  میں کہاکہ خواتین ، منی پور کے سبھی شعبوں میں موجود ہیں اورانھوں نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ وہ ہرکام سنبھال سکتی ہے اورکہیں بھی سنبھال سکتی ہیں ۔ محترمہ ریکھا شرمانے کہا :‘‘ ہم چاہتے ہیں کہ منی پور کی خواتین اپنی مصنوعات کو ای –مارکیٹ میں بھی فروخت کریں ۔ یہاں کی خواتین کو اپنے آپ کو منی پور تک محدود نہیں کرنا چاہیئے ۔ دنیا بدل رہی ہے اورخواتین کو جدید ترین ٹیکنولوجی سے باخبرہوناچاہیئے تاکہ ان کی مصنوعات  ، دنیا میں ہرجگہ پہنچ سکیں ۔ ہم انھیں اُڑنے کے لئے پردیں گے اورای۔ کامرس اوردیگرٹیکنولوجی میں انھیں تربیت فراہم کریں گے ، تاکہ دنیا کو ان کی مصنوعات کے بارے میں جانکاری فراہم ہوسکے ۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J374.jpg

خواتین کے قومی کمیشن  نے ریسورس افراد کے طورپر مختلف سرکاری محکموں اور بینکنگ  شعبے کے ممتاز افراد کو مدعوکیاتھا تاکہ خواتین کو ای-کامرس ، بینکنگ ، ٹیکس سے متعلق قوانین جیسے اہم موضوعات  کے بارے میں مطلع کیاجاسکے اورمطلوبہ معلومات فراہم کی جاسکے ۔ تربیتی پروگرام کو تین تکنیکی سیشنز میں تقسیم کیاگیاتھا ۔ پہلا سیشن متعلقہ بینکنگ اسکیموں کی معلومات اورآن لائن بینکنگ  کو کیسے استعمال کیاجائے کے بارے میں تھا۔ دوسرا سیشن ‘‘ٹیکس سے متعلق قوانین /اشیاء اورخدمات ٹیکس جی ایس ٹی سے متعلق قوانین اور ٹیکس سے متعلق عمل آوریوں کے بارے میں معلومات ’’کے موضوع پرتھا۔ جبکہ تیسرے سیشن کا موضوع تھا :ای۔ کامرس ڈیما نسٹریشن ’’۔

 

**********

 

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -7276


(Release ID: 1839492) Visitor Counter : 114