کوئلے کی وزارت

کول انڈیا غیر- ایگزیکٹو افرادی قوت   کے لیے اجرت کے معاہدے کو جلد از جلد مکمل  کرنے کے حق میں ہے


باہمی متفقہ معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں

Posted On: 06 JUL 2022 10:47AM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے وضاحت کی ہے کہ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل ) نے اب تک این سی ڈبلیو اے - XI کے تحت پانچ میٹنگیں کی ہیں۔ کمپنی کا مقصد اپنی نان ایگزیکٹیو افرادی قوت کے اجرت کے معاہدے کو جلد از جلد باہمی رضامندی کے ساتھ مکمل کرنا ہے۔

سی آئی ایل اپنی یونینوں کے ساتھ دوستانہ اور ہم آہنگی پر مبنی تعلقات برقرار رکھتا ہے اور ملک میں کوئلے کے شعبے کی اہمیت کے پیش نظر کسی بھی اختلاف یا ہڑتال سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔  چنانچہ اس تعلق سے بات چیت جاری ہے اور عام طور پر معاہدے پر پہنچنے میں وقت لگتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی آئی ایل ملک کا پہلا سی پی ایس یو ہے جس نے پچھلے تین اجرتوں کے معاہدوں کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، سی آئی ایل کو اس بار بھی اجرت کے معاہدے پر جلد مہر لگنے کی امید ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیان کے خلاف کوئی بھی رپورٹ حقیقتاً غلط اور یک طرفہ ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ج ق ۔ ف ر

U. No.7281



(Release ID: 1839483) Visitor Counter : 148